سونیا گاندھی امریکی عدالت سے سکھ گروپ مقدمہ خارج کروانے کی خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

سونیا گاندھی امریکی عدالت سے سکھ گروپ مقدمہ خارج کروانے کی خواہاں

نیویارک
(پی ٹی آئی )
صدر کانگریس سونیا گاندھی ،ان کے خلاف سکھوں کے ایک گروپ \"سکھس فار جسٹس \" (ایس ایف جے ) کے دائرکردہ مقدمہ کو خارج کرنے کے لئے امریکی عدالت سے رجوع ہوں گی ۔ مذکورہ گروپ نے یہ الزام لگاتے ہوئے نیویارک کی ایک عدالت میں کیس دائر کیا کہ سونیا گاندھی نے (1984کے مخالف سکھ فسادات کے دوران )انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تھی ۔ سونیا گاندھی ،نیویارک کی عدالت پر زور دیں گی کہ 1984کے فسادات پر امریکہ میں مزید مقدمات دائر کرنے سے ، ایس ایف جے کو روک دیا جائے ۔ سونیا گاندھی کے وکیل روی بترانے جو امریکی عدالتوں میں کانگریس پارٹی کی نمائندگی بھی کرتے ہیں ،85صفحات پر مشتمل ایک یاد داشت کل (2جنوری کو) نیویارک کی ایسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں داخل کی ہے ۔ ایس ایف جے نے ایک مرممہ شکایت مذکورہ عدالت میں پیش کی تھی ۔ روی بترا کی کل پیش کردہ یا د داشت ،میں شکایت کو خارج کرنے سے متعلق سونیا گاندھی کی درخواست کی تائید کی گئی ۔ بترا نے بتایا کہ اس یاد داشت میں \"سونیا گاندھی ، آئندہ 7فروری کو امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ فار ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک کے معزز جج بریان کو گن سے خواہش کریں گی کہ ایس ایف جے کیس کا خارج کرنے کا حکم دیا جائے \"۔ بترا بے بتایا کہ مقدمہ کا خارج کرنے کی مانگ کی جائے گی ۔
Sonia Gandhi to seek dismissal of lawsuit in 1984 riots case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں