Prithvi-II User Trial Successful
نوتشکیل اسٹرٹیجک فورسیز کمانڈ کی ایک میزائل یونٹ نے اڑیسہ کے ساحل پر واقع چاندی رپورٹسٹ رینج سے پرتھوی میزائل کامیابی سے داغا۔ یہ لائیو لانچ ٹریننگ کی کوشش کی ایک کڑی ہے۔ اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے ترجمان نے بتایاکہ پرتھوی کی میزائل یونٹ داغنے کا یہ تجربہ کسی بھی نقص سے پاک تھا اور تربیت کیلئے جو نشانہ اور تکنیکی معیار طے کیا گیا تھا، اس پر کھرا اترا۔ یہ پرواز اسٹرٹیجک تربیتی کوشش کا نقطہ انجام تھی۔ ترجمان نے بتایاکہ اس کوشش کا مقصد یہ تھا کہ مختلف قسم کے ہنگامی حالات میں میزائل یونٹ داغنے کی تیاری کو بہتر بنایاجائے۔ دیسی پرتھوی میزائل کو زیادہ درست پرواز اور گھماؤ پھراؤ کے بہتر نظام سے لیس کیاگیا ہے۔ پرتھوی میزائل 2003 میں اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ میں شامل کیا گیا۔ ہندوستان کے آئیت جی ایم ڈی پی پروگرام کے تحت تیار کیا گیا یہ پہلا میزائل ہے جس سے ہندوستان کے نیوکلیائی تدارک کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں