پاکستان کی عدالت شرعیہ کی پہلی خاتون جج کا تقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

پاکستان کی عدالت شرعیہ کی پہلی خاتون جج کا تقرر

اسلام آباد
(آئی اے این ایس )
پاکستان کی وفاتی شرعی عدالت کی پہلی خاتون جج کا تقرر عمل میں آیا ۔وفاتی عدالت شرعیہ کے چیف جسٹس ،جسٹس آغارفیق احمد خان نے جسٹس اشرف جہاں کو عہدہ کاحلف دلایا ۔ اے پی پی کی اطلاع کے بموجب تقریب حلف برداری ۔سندھ ہائی کورٹ (کراچی ) میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس مقبول بکر ،دیگر ججس اور سینئر وکلاء بشمول صدر سندھ ہائی کورٹ باراسوسی ایشن ،ارکان بار کونسل ،ارکان بار اسوسی ایشن اور ڈپٹی اٹارنی جنرلس موجود تھے ۔یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ وفاتی عدالت شرعیہ کا قیام 1980میں ایک صدراتی حکم نامہ کے ذریعہ عمل میں لایا گیا تھا ۔ اس عدالت کی 33سالہ تاریخ میں اشرف جہاں ،اس عدالت کی پہلی خاتون جج ہیں ۔
Pakistan appoints first female judge to sharia court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں