شیری رحمٰن کی سبکدوشی - جلیل عباسی نئے پاکستانی سفیر برائے امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

شیری رحمٰن کی سبکدوشی - جلیل عباسی نئے پاکستانی سفیر برائے امریکہ

اسلام آباد
(آئی اے این ایس )
امریکہ میں متعینہ پاکستان کے نئے جلیل عباس جیلانی نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ نئے پاکستانی سفیر برائے امریکہ سابق پاکستانی سفیر شیری رحمن کی سبکدوش کے سات ماہ بعد واشنگٹن پہنچے اور عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔سابق پاکستانی سفیر برائے امریکہ شیری رحمن مئی کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ناکامی کے بعد واپسی وطن چلی گئیں ۔ شیری رحمن کے استعفی کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا ۔ پیر کے دن عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ امریکہ میں سفیر بنائے جانے سے قبل جلیل عباس جیلانی پاکستان کے معتمد خارجہ کی حیثیت سے کار گذار تھے ۔ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات مئی 2011سے سخت کشیدہ ہیں ۔ مئی 2011میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں القاعدہ صدر اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ۔ قبل ازیں جلیل عباس جیلانی 1995تا1999میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔وہ1999تا2003دہلی میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور انہوں نے یوروپی یونین اور آسٹریلیا میں سفارتی خدمات انجام دیں ۔اس کے علاوہ دیگر واقعات کی وجہ سے بھی دونوں ملکوں نے تعلقات کشیدگی کا باعث ہے ۔ امریکی انٹلی جینس ایجنسی کے ایک کنٹراکٹ ریمنڈڈیوس نے لاہور میں دو پاکستانیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ریمنڈ ڈیوس کو شرعی عدالت میں سزائے موت ہوسکتی تھی لیکن مقتولین کے ورثہ کو خون بہا کی رقم ادا کرنے کے بعد ریمنڈڈیوس کی جان بچ گئی ۔اس طرح امریکی زیر قیادت ناٹو کے فضائی حملے میں 28فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔افغان ۔پاکستا سرحد کے قریب پاکستانی فوجی اڈہ پر ناٹو کا ہوائی حملہ ہوا تھا ۔ اس کے بعد سے ناٹو رسدات لے جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا تھا ۔ اسی طرح امریکہ اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ۔اب نئے پاکستانی سفیر نے عہد کیا کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنائیں گے ۔
Jalil Abbas Jilani assumes charge as ambassador to US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں