خصوصی عدالت کو پہنچنے کے دوران راستے میں مشرف کے قلب پر شدید دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

خصوصی عدالت کو پہنچنے کے دوران راستے میں مشرف کے قلب پر شدید دورہ

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر جنرل مشرف کو آج پرویز مشرف کو آج ایک فوجی ہسپتال میں شریک کرادیا گیا ہے ۔ جنرل مشرف ،جنہیں غداری کے الزامات کا سامنا ہے ،خصوصی عدالت کو جارہے تھے کہ راستہ میں ان کے \"قلب پر شدید حملہ\"ایسا تیسری بار ہوا ہے کہ پرویز مشرف ،ڈرامائی طور پر حاضر عدالت ہونے سے قاصر رہے ۔مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان آسیہ اسحاق نے بتایا کہ \"مشرف کے قلب پر ،اس وقت شدید حملہ ہوا جب وہ عدالت کو جارہے تھے ۔ کل رات ہی سے ان کی مزاج خراب تھی اور ڈاکٹر وں نے مشرف کے چک شہزاد فارم ہاؤز پہنچ کر انہیں دوائیں دیں اور مکمل آرارم لینے کا مشورہ دیا ۔جب مشرف ،آج عدالت کو جارہے تھے کہ راستہ میں انہوں نے سینہ میں درد محسوس کیا اور پسینہ جاری ہوگیا ۔ ہسپتال میں ان کے ٹسٹس کئے گئے تب پتہ چلا کہ ان کے قلب پر شدید حملہ ہوا ہے \"۔ آسیہ نے بتایا کہ 70سالہ سابق صدر کو ، راولپنڈی کے آرمڈ فورسس انسٹی ٹیوٹ فار کا ڈیالوجی کے ،کریٹکل کیر یونٹ،میں شریک کرادیا گیا ہے ۔ وہ ہوش میں ہیں ۔ہسپتال میں ان کے ساتھ ان کی شریک حیات اور ان کی والدہ بھی ہیں ۔95سالہ ضیعف والدہ کو دُبئی سے بلایا گیا ہے لیکن وہ بھی اپنے فرزند سے بات نہیں کرسکیں کیونکہ ڈاکٹروں نے کسی کوبھی مشرف سے بات کرنے سے منع کردیا ہے ۔ آسیہ اسحاق نے ٹوئٹر ہر کہا کہ \"ہم بڑے افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دیتے ہیں کہ قائد آل پاکستان مسلم لیگ ،پرویز مشرف پر شدید حملہ ہوا جب وہ عدالت جارہے تھے \"۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ سابق فوجی حکمراں پر الزام ہے کہ انہوں نے دستور کو معطل کیا اور اس کو تہہ وبالا کیا ،نومبر 2007میں ملک میں ایمر جنسی نافذ کی اور اعلی عدالتوں کے ججوں کو محروس کیا ۔ اگر خاطی قرار پائیں تو مشرف کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے ۔عدالت کے باہر مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری بنے بتایا کہ \"وہ (مشرف )،عدالت کو آنا چاہتے تھے لیکن ان کی صحت اچانک بگڑگئی اس لئے انہیں فوری مسلح فورسس ہسپتال لے جایا گیا ۔ خدا انہیں بخیر وعافیت رکھے \"۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا مشرف ،عدالت سے خوفزدہ ہیں ،قصوری نے جواب دیا کہ \"وہ (مشرف ) ایک کمانڈو ہیں اور ایک کمانڈو لڑنا جانتا ہے ۔ مشرف کا مزاج ایسا ہے کہ وہ خوفزدی نہیں ہوتے \"۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہاگا کہ قبل ازیں مشرف دو مرتبہ حاضر عدالت ہونے سے قاصر رہے تھے کیونکہ ان کے راستہ پر بم پائے گئے تھے ۔یہ تیسرا موقع ہے کہ وہ حاضر عدالت نہیں ہوسکے ۔ قبل ازیں مشرف کے بین الاقوامی ترجمان ڈاکٹر رضا بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ،ہم یہ توثیق کرسکتے ہیں کہ سابق صدر ،راو لپنڈی کے ایک فوجی ہسپتال میں شریک ہیں ۔ وقت اور مقام کو وہ پہنچا نتے ہیں ۔ پاکستان کے فوجی ڈاکٹرس ان کا طبی معائنہ کررہے ہیں۔ ہم مشرف کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے اللہ سے دعا کرتے ہیں \"اسی دوران ڈی آئی جی جان محمد نے خصوسی عدالت کو بتایا کہ مشرف نے عدالت جا تے ہو ئے را ستہ میں عا رضہ قلب کی شکایت کی جس کے بعد ا نہیں فو ری آر مڈ فو ر سس انسٹی ٹیوٹ فارکارڈیالوجی (او لپنڈی ) میں شریک کرایا گیا ۔ مشرف ،اپنے وسیع وعریض چک شہزاد فارم ہاؤز سے روانہ ہوئے تھے لیکن بیچ راستہ میں ان کی موٹروں کے طویل قافلہ کا رخ موڑ دیا گیا ۔ خصوصی عدالت میں اس وقت ڈرامائی مناظر دکھے گئے جب مشرف کے وکیل انور منصور نے واک آؤٹ کیا اور کہا کہ ان کی قیام گاہ کے باہر مبینہ گڑبڑ کے سبب وہ رات میں سو نہیں سکے ۔ منصور نے عدالت کو بتایا کہ \"میں پوری طرح خطرہ میں ہوں۔رات ایک بجے سے علی الصبح 5بجے تک کوئی ،میرے فون کی گھنٹی بجا تا رہا ۔ میرے 40سالہ کیریئر میں مجھے کبھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا نہیں پڑا تھا ۔ عدالت نے وعدہ کیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی لیکن منصور نے واک آؤٹ کردیا ۔ اس کے بعد مشرف کے وکلاء کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی واک آؤٹ کیا ۔ اس ٹیم کے صدر شریف الدین پیر زادہ نے الزام لگایا ہے کہ کیس کے چیف پراسیکوٹر اکرم شیخ ایڈوکیٹ نے بیر سٹر براہیم سٹی کے ذریعہ انہیں (پیر زادہ کو ) دھمکی دی ہے ۔ اسی دوران مشرف کے وکلاء کی ٹیم نے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں التجا کی گئی ہے کہ مشرف کو آئندہ پیر تک عدالت میں حاضری سے مستثنی رکھا جائے ۔
Pakistan's Musharraf suffers 'heart problem' on way to court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں