لندن
(پی ٹی آئی )
شاندار مریخ مشن پر جانے کے خواہشمند زائداز ایک ہزار افراد میں 62ہندوستانی شامل ہیں۔ اس خانگی مشن پر جانے والوں کی فہرست کو مختصر کرنے کے بعد یہ تعاد رہ گئی ہے ۔ مریخ مشن کے ذریعہ 2024میں یک رخی سفر پر 4مرد وخواتین کو سرخ سیارہ (مریخ) پر ایک مستقل کالونی قائم کرنے کے لئے بھیجا جائے گا ۔ نیدر لینڈس میں قائم ایک غیر منفعت بخش ادارہ \"مارس - --Iنے زائداز 2لاکھ درخواست دہندگان میں سے 1058امیدوارں کا انتخاب کیا ہے ۔ اس ادارہ کو امید ہے کہ مریخ کی سطھ پر انسانی زندگی کا آغاز کیا جاسکے گا ۔ درخواست دہندگان میں زائداز 140ممالک کے شہری شامل ہیں پہلے راؤنڈ کے لئے زائداز 20ہزار ہندوستانیوں نے درخواستیں دی تھیں ۔ اسپیس ڈاٹ کام کی اطلاع کے بموجب اولین تخفیف شدہ فہرست میں امریکہ کے 297 ، کینیڈا کے 75،ہندوستان کے 62اور روس کے 52امیدوار رہ گئے ہیں ۔
62 Indians shortlisted for one-way trip to Mars
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں