ہندوستانی ڈاکٹروں کی بھرتی کیلیے برطانوی ایمیگریشن قوانین میں ترمیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

ہندوستانی ڈاکٹروں کی بھرتی کیلیے برطانوی ایمیگریشن قوانین میں ترمیم

لندن
(پی ٹی آئی)
برطانیہ نے ہندوستان سے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ڈاکٹرس کی بھرتی کے پیش نظرایمگریشن قوانین میں ترمیم کافیصلہ کیاہے۔میڈیانے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ اندرون ملک ہاسپٹلس کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس میں بحران کے خاتمہ کویقینی بنانے کے لیے حکام نے اس جانب پیشترفت پرغورکیا۔موجودہ اعدادوشمار سے پتہ چلتاہے کہ حادثات وہنگامی حالات کے5شعبوں میں سے(20فیصد)ایک ڈپارٹمنٹ میں سینئرڈاکٹرس کی کمی بری طرح کھٹک رہی ہے۔برطانوی۔ایشیائی باشندوں کے لیے مخصوص ہفتہ وارایشین لائٹ کے مطابق300سے زائدسینئرڈاکٹرس اورکنسلٹنٹس کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔اے اینڈای ڈپارٹمنٹس میں مخلوعہ جائیدادوں کوعارضی طورپرپرُ کرنے کے لیے ٹرسٹس کوروزانہ1500پاؤنڈکے مصارف برداشت کرنے پڑرہے ہیں۔نیشنل ہیلتھ سرویسیس کے سینئرعہدیداروں نے ایک پلان مرتب کیاہے جس کے تحت ابتدائی مرحلہ50ہندوستانی ڈاکٹرس کی بھرتی عمل میں آئے گی۔
Britain to change its tough immigration rules to recruit more doctors from India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں