دسمبر کے دوران افراط زر میں 6.16 فیصد تک گراوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

دسمبر کے دوران افراط زر میں 6.16 فیصد تک گراوٹ

ماہانہ ٹھوک بنیادوں پر مبنی اشاریہ کی اساس پر افراط زر کی سالانہ شرح دسمبر 2013ء کے دوران 2.16 فیصد تک گھٹ گئی۔ گذشتہ ماہ افراط زر کی شرح 7.52 فیصد رہی جبکہ گذشتہ سال اسی ماہ کے دوران یہ اعدادو شمار 7.31 فیصد رہے۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ مالی سال کے دوران اب تک بیلڈ اپ افراط زر کی شرح5.35 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سال گذشتہ اسی مدت کے دوران یہ اعدادو شمار 4.84فیصد تک محدود رہے۔ اہم اشیاء جو ٹھوک بنیادوں پر مبنی اشاریہ میں 20.12 فیصد کے حصہ دار ہیں، 5فیصد تک گھٹ گئے۔ غذائی اشیاء کے گروپ میں اشاریہ 6.4 فیصد تک گھٹ گیا۔ اس کی وجہ پھلوں اور ترکاریوں کی قیمتوں میں(21فیصد) بری مچھلی(8فیصد) ، کافی(7فیصد)، چائے اور راگی میں (3فیصد)، دال چاول اور گوشت میں ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم پولٹری چکن میں 6فیصد، انڈے میں4فیصد، مونگ میں 4فیصد، مصالحہ جات میں 3فیصد، جوار، بارلی، مسور اور گیہوں میں 2فیصد اور بحری مچھلی، دودھ، ارہر، مکئی، باجرہ، بڑے گوشت اور اڑد کی قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ غیر غذائی اشیا کے گروپ میں اشاریہ 0.4فیصد تک گرگیا۔ معدنیات کے اشاریہ میں 3.1فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی۔ ایندھن اور توانائی کے گروپ میں 0.8فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ پیداواری اشیاء کے اشاریہ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ غذائی اشیاء کے گروپ میں 0.6فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

India's annual inflation rate dips to 6.16% in December 2013

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں