سعودی عرب - موبائل صارفین کی تعداد میں ریکارڈ کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

سعودی عرب - موبائل صارفین کی تعداد میں ریکارڈ کمی

2012کے مقابلے میں 2013ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران پری پیڈ موبائل کے صارفین میں 17لاکھ سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی یہ ریکارڈ کمی ہے۔ مواصلاتی شعبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی کمی کئی وجہ سے ہوئی۔ ایک وجہ تو اصلاح حال کی مہم اور کثیر تعداد میں تارکین وطن کی مملکت سے بیدخلی ہے۔ دوم موبائل کمپنیوں کی جانب سے کثیر تعداد میں ایسے صارفین کے کنکشن منسوخ کرنے کے باعث کمی واقع ہوئی ہے جنہوں نے کمیو نیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے فیصلے کے بعد کمپنیوں میں معلومات اپ ڈیٹ نہیں کرائی تھیں۔ دریں اثناء مواصلاتی کمپنیوں نے دعوی کیا ہے کہ کمی ان کی مالی پوزیشن پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی سے احتیاطی تدابیر کر لی تھی۔

Saudi Arabia - a record low in the number of mobile subscribers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں