سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک بار پھر بغلگیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-18

سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک بار پھر بغلگیر

بالی ووڈ کے دو مقبول اداکاروں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان اختلافات، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ختم ہوتے جارہے ہیں۔ کل دونوں ہی اداکاروں نے ایک دوسرے کی ستائش کی اور یہاں فلمی ایوارڈس دینے کی ایک تقریب کے موقع پر بغلگیر بھی ہوئے جس پر حاضرین نے خوشگوار حیرت کااظہار کیا۔ اسٹار گلڈ ایوارڈس تقریب کل شام منعقد ہوئی جس میں دونوں سوپر اسٹارس کو ایک چھت تلے ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سلام کیا اور خیریت دریافت کی اور کچھ دیر کیلئے بات چیت بھی کی۔ قبل ازیں ان دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کی راہ میں ہرگز نہ آنے کی کوشش کی تھی۔ کل منعقدہ ایوارڈس شو کے میزبان سلمان خان تھے اور شاہ رخ خان، فلمی برادری کے دیگر ارکان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ ’دبنگ خان، (سلمان خان) نے پہل کرتے ہوئے شاہ رخ سے پوچھا"کیا ہورہاہے؟ سلمان نے شاہ رخ خان کو فلم ’چینائی ایکسپریس" کی کامیابی پر مبارکباد دی جس پر شاہ رخ خان نے اس مبارکبادکو قبول کرتے ہوئے اپنا ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔ اس کے بعد شاہ رخ خان نے "جئے ہو" کہا۔ (جئے ہو، سلمان خان کی آنے والی فلم کا نام ہے)۔ اس مرحلہ پر سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں سرجھکاکر شاہ رخ خان کی ستائش کو قبول کیا۔ جب شاہ رخ خان "انٹرینر آف دی ائیر" ایوارڈ لینے اسٹیج پر آئے تو سلمان خاج اسٹیج ہی پر تھے اور دونوں ایک دسورے سے بغلگیر ہوئے۔ شاہ رخ خان نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہا "سلمان کی معیت میں یہ ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے انہیں خاص مسرت محسوس ہورہی ہے۔ سلمان خان، اس ملک کی ایک ایسی عظیم ترین دلچسپ شخصیت ہیں جو قبل ازیں کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔ سال گذشتہ ایک کانگریسی رہنما بابا صدیقی کی افطار پارٹی یں بھی شاہ رخ خان اور سلمان خان بغلگیر ہوئے تھے اور ہر کوئی یہ سمجھنے لگا تھا کہ دونوں دوست ہوگئے ہیں لیکن ان دونوں نے اس کی وضاحت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Shah Rukh Khan and Salman Khan hug again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں