کجریوال نے وضاحت کی کہ اس قانون کا مقصد ،لوگوں کو جیل بھیجنا نہیں ہے بلکہ رشوت ستانی کو روکنا اور (رشوت ستانی کی طرف مائل ) لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنا ہے ۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ دہلی سے رشوت کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔ لیکن جب سے میں نے اقتدار سنبھالا ہے ، میں نے سنا ہے اور لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اب (لوگوں میں ) ایک خوف کا احساس ہے جو ایک اچھی بات ہے ۔ اب میں کہہ سکتا ہوں کہ رشوت ستانی کم از کم 20 تا30فیصد کم ہوگئی ہے "۔
چیف منسٹر دہلی نے یہ بھی کہا کہ خواتین کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ان کی حکومت کو بہت فکر ہے ۔ ہم نے چیف سکریٹری دہلی بخوے کمارسر یواستوکی صدارت میں کل ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ خواتین کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ایک علیحدہ کمیٹی ہوگی جو ریٹائر ڈ فوجی عملہ اور ہوم گارڈس پر مشتمل ہوگی اور خواتین کی حفاطت اور سلامتی کو یقینی بنائے گی ،
"مرکزی حکومت نے میرے احتجاج کو دستور کے مغائر بتایا ہے لیکن ایسی کوئی دفعہ نہیں ہے جس میں یہ کہا گیا ہوکہ کوئی چیف منسٹر دھرنا نہیں دے سکتا ۔ اگر خواتین کی حفاظت کے لئے مجھے پھر احتجاج کرنا پڑے تو میں پیچھے نہیں ہٹوں گا "۔ "دہلی کے عوام ،اپنے آپ پر حکومت کریں، اس لئے محلہ سبھاؤں سے متعلق ایک قانون تیار کیا جارہا ہے "۔ اگر عوام پر چھوٹے مسئلہ کے لئے ہم سے رجوع ہوتے ہیں تو ہمارے لئے موثر طور پر حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ عوام ،خود پر حکومت کریں ۔ہم انہیں اقتدار منتقل کرنا چاہتے ہیں ،
"ہم، دہلی کو محلہ جات ،میں تقسیم کریں گے اور ان محلہ جات میں انتخابات منعقد ہوں گے ۔ ان کا ایک صدر نشین ہوں گا ۔ ہم انہیں فنڈس دیں گے اور وہ ہر ہفتہ ملاقات کریں گے اور یہ فیصلہ کریں گے کہ ان فنڈس کو آبر سانی ،برقی ، صفائی ، سڑکوں کی بہتری اور پارکس وغیرہ کے لئے کس طرح خرچ کیا جائے ۔ آئندہ 15روز میں اس قانون کے مسودہ کو قطعیت کی جائے گی "۔ کجریوال نے الزام لگایا ہے کہ بعض میڈیا ادارے ،عام آدمی پارٹی کے لئے "رکاوٹیں پیدا کرنے کی قصدا کوشش کر رہے ہیں ۔ ہم ،ملک کو رشوت ستانی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر میڈیا ، اے اے پی کو منفی اندازز میں پیش کرتا ہے تو ملک کو کون بچائے گا ؟"۔
Jan Lokpal Bill will be passed at Ramlila Maidan: Kejriwal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں