Kapil Sibal to contest from Chandni Chowk even if Kejriwal in fray
ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال چاندنی چوک حلقہ سے ان کے خلاف مقابلہ کرسکتے ہیں، مرکزی وزیر کپل سبل نے آج یہ واضح کیا کہ وہ اسی حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ میدان میں چاہے کوئی بھی ہو میں چاندنی چوک حلقہ سے ہی لوک سبھا انتخاب لڑوں گا۔ کپل سبل نے جو چیف منسٹر دہلی کے کٹر ناقد ہیں، تاہم کہاکہ وہ عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے برقی اور پانی کی شرحوں میں دی جانے والی سبسیڈی کے مخالف نہیں ہیں۔ کپل سبل نے کہاکہ دراصل ہم، انتخابی موڈ میں ہیں اور فطری بات ہے کہ ہم عام آدمی پر ہی اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ کپل سبل نے کہاکہ ہم بحیثیت حکومت گذشتہ 10سال سے عام آدمی کیلئے یہی سب کچھ کرتے رہے ہیں۔ میرا خیال یہ ہے کہ اگر کوئی سبسیڈی، معیشت کیلئے طویل عرصہ میں منفی مضمرات کی حامل ہوتو اس کا خیرمقدم نہیں کیا جانا چاہئے لیکن ہمیںیہ بات بھی سمجھنی چاہئے کہ ملک میں کچھ طبقات ایسے بھی ہیں جنہیں سبسیڈی کی ضرورت ہے۔ اسی لئے ان مسائل کی یکسوئی کی جانی چاہئے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں