فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کو توڑنے سے متعلق بل کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کو توڑنے سے متعلق بل کو منظوری

فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کو توڑنے سے متعلق بل کو منظوری
یروشلم
(آئی اے این ایس)
اسرئیلی اٹارنی جنرل نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو زبردستی کھلانے پلانے کی مہم شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اٹارنی جنرل یہوداونسٹین نے ایک بل کے مسودہ کو منظوری دے دیجس کامقصدبھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کوزبردستی کھاناکھلانے کاقانونی اختیاردیناہے۔اسرائیلی وزارت انصاف کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ توثیق کے لئے آئندہ چندہفتوں میں اسے حکومت سے رجوع کردیاجائے گا،مجوزہ بل کامسودہ وزارت انصاف،وزارت عوامی سلامتی اورسرائیلی سیکوریٹی ایجنسی نے مشترکہ طورپرمرتب کیاہے تاکہ فلسطینی قیدیوں کی جانب سے بھوک ہڑتال کی لہرختم ہوجس کاسلسلہ گذشتہ سال شروع ہواتھا۔نئے قانون کے تحت اسرائیل پریزن سرویس کوبھوک ہڑتال پربیٹھنے والے فلسطینی قیدی کی صحت اورحالت خطرہ میں پڑتے ہی۔اسے زبردستی کھلانے کاقانونی اختیارحاصل ہوگا۔ترجمان نے تاہم یہ وضاحت بھی کردی کہ اسرائیلی پریزن سرویس کوعلیحدہ علیحدہ کیس کے لئے فردافراداجازت کورٹ سے لینی پڑے گی۔اسرائیلی طبی ادارے اس بل کی سختی سے مخالفت کررہے ہیں۔گذشتہ سال جولائی میں وزارت انصاف نے جب بل کامسودہ مرتب کرناشروع کیاتواسرائیل میڈیکل اسوسی ایشن کے صدرلیون ایدلمین نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی ضوابط اخلاقیات کی خلاف ورزی قراردیا۔
Israel pushing bill to force-feed hunger-striking Palestinian prisoners

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں