طالبان سے مذاکرات کیلیے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

طالبان سے مذاکرات کیلیے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل - نواز شریف

طالبان سے مذاکرات کیلیے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل - نواز شریف
اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے پاکستانی طالبان سے ناکام مذاکرات کے باوجودامن کی خاطر ایک اورموقع دینے طالبان سے بات چیت کوآگے بڑھانے کافیصلہ کیاہے۔نوازشریف نے طالبان سے امن مذاکرات کوآگے بڑھانے ایک چاررکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔تاہم وزیراعظم نوازشریف سے واضح کردیاکہ طالبان کواپنے حملے بندکردیناہوگا۔حالیہ عرصہ میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوگیاہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ اب حملوں اورتشددکومزید برداشت نہیں کیاجاسکتاہ۔امن ہماری صرف خواہش ہی ہیں بلکہ ہماری منزل ہے۔امن ہرحال میں قائم کیاجائے گا۔نوازشریف نے کہاکہ دہشت گردی حملے بندہوجانے چاہئیں۔بات چیت اوردہشت گردی حملے ایک ساتھ جاری نہیں رکھے جاسکتے۔حکومت کے تمام ادارے اس مسئلہ پرمتحداورہم خیال ہیں۔ہم امن کوایک اورموقع دیناچاہتے ہیں۔کل جماعتی اجلاس میں تمام پارٹیوں نے طالبان سے بات چیت سے اتفاق کیاہے۔نوازشریف نے کہاکہ ہم نے طالبان کوبات چیت کے لئے مدعوکیاہے۔اب طالبان کوعام عوام کی جانوں سے نہیں کھیلناچاہئے۔طالبان کودستورپرچلناہوگا۔بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ طالبان نے ہماری اپیل کونظراندازکردیا اوروہ سیکورٹی فورسس اورعوام پرحملے کررہے ہیں۔نوازشریف نے بتایاکہ ایک غیرقانونی انتظامیہ کے غلط فیصلوں کی وجہ ملک14سال سے دہشت گردی کی چکی میں ملک پسے جارہاہے۔طالبان سے مذکرات کوآگے بڑھانے چاررکنی کمیٹی میں عرفان صدیقی،رحیم اللہ یوسفی،رستم شاہ مہمنداورمیجرامیرشامل رہیں گے۔وزیرداخلہ چودھری نثارعلی کمیٹی کے ساتھ رابطہ کارہوں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ ماضی کے تلخ تجربہ کے باوجودحکومت نے ملک کے مفادکی خاطرطالبان کے ساتھ مذاکرات کافیصلہ کیااورامن کوایک اورموقع دینے کافیصلہ کیا ہے۔نوازشریف کی تقریریرردعمل ظاہرکرتے ہوئے تحریک انصاف پارٹی کے صدرعمران خاں نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شفافیت ہوناچاہئے۔نوازشریف نے کہاکہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں مذاکرات طویل طویل نہیں ہوناچاہئے،اس کے لئے وقت مقررہوناچاہئے۔نوازشریف نے حالیہ حملوں کے لئے طالبان پرتنقیدکی۔فوجی عہدیدارمیجرجنرل ثنااللہ پرحملہ کیاگے۔اس حملہ کی ذمہ داری ممنوعہ گروپ نے قبول کرلی اوروہ اس پرفخربھی کرتے ہیں۔
Pak PM forms four member committee for Taliban talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں