ہندوستانی فضائیہ کیلئے عصری اواکس نظام کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

ہندوستانی فضائیہ کیلئے عصری اواکس نظام کی تیاری

ہندوستانی فضائیہ کو پاکستان اور چین میں 400کلو میٹر تک نظر رکھنے میں مدد دینے کیلئے اندرون ملک تیار کردہ ایربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اواکس) تیار کیا گیا ہے۔ یہ نظام 2020تک دستیاب ہوجائے گا۔ انڈین ایرفورس خود اپنے فضائی حدود میں رہتے ہوئے محفوظ طریقہ سے پڑوسی ممالک کی فوجی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکے گی۔ ہندوستان کے دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) کے سربراہ اور وزیر دفاع کے سائنسی مشیر اویناش چندر نے انڈیا اسٹراٹیجک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایاکہ چند صلاحیتیں مکمل طورپر تخلیق کرلی گئی ہیں اور اس سسٹم کی تیاری کی سمت پیشرفت شروع ہوچکی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے پاس فی الحال 3اواکس سسٹمس ہیں اور اس نے آئندہ 10سال میں مزید سسٹمس کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ اواکس سسٹم کا کلیدی عنصر اس کا راڈار ہوگا جو الیکٹرانک اسکیاننگ کی صلاحیت رکھنے والا گھومتا ہوا ڈوم ہوگا۔ اس کیلئے کافی بڑا طیارہ درکار ہوگا۔ ڈی آر ڈی او، بوئنگ 767یا ایربس A330 طیارے میں یہ نظامت نصف کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں طیاروں کے مینو فیکچرر سے اس سلسلہ میں بات چیت جاری ہے۔ تکنیکی ضرورت کی صراحت کو قطعیت دئیے جانے کے بعد حکومت کی منظوری حاصل کی جائے گی اور انہیں ٹنڈر پیش کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ راڈار اور سنسر کی تیاری بیک وقت جاری رہے گی۔ اس کے بعد سب سے اہم کام سب سے بڑا چیلنج انہیں طیارہ میں نصب کرنا ہوگا۔

Indigenous AWACS being developed for Indian Air Force

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں