جنگ بندی کی خلاف ورزی - پاکستان کو جنرل بکرم سنگھ کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-14

جنگ بندی کی خلاف ورزی - پاکستان کو جنرل بکرم سنگھ کا انتباہ

پاکستان کو ایک انتباہ دیتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے آج کہاکہ ہندوستان مساوی جوابی کارروائی کرے گا اگر پاکستان کوئی قواعد کی خلاف ورزی کرے جبکہ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک حالیہ فوجی کارروائی میں 10پاکستانی سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس الزام کو رد کرتے ہوئے کہ گذشتہ سال پاکستان سپاہیوں کی جانب سے 2ہندوستانی سپاہیوں کا سر قلم کرنے کے خلاف فوج نے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے آپ کو تیقن دینے دیجئے کہ کارروائی کی گئی تھی، اگر پاکستان جیو ٹی وی کی 23 دسمبر کی رپورٹ کی جانب توجہ دلائی جائے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک پاکستانی عہدیدار اور نوجوان ہلاک ہوگئے اور 12تا13 زخمی ہوگئے، یہ محاذ پر آپ کے سپاہیوں کی فائرنگ کی وجہہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے اپنا فرض پورا کیا ہے۔ انہوں نے یہاں سالانہ یوم فوج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جنرل سنگھ نے کہاکہ یہ حقیقت میں مقامی سطح پر ایک چھوٹی جنگ تھی جہاں خط قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ سپاہی اپنا فرض نبھارہے ہیں۔ مقامی یونٹس ایک اچھا کام کررہے ہیں۔ ساہیوں نے اچھا ردعمل ظاہر کیا اور انہوں نے درکار سطح تک ردعمل ظاہر کیا۔ خط قبضہ پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے فوجی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ اس کا انحصار اس پر ہے کہ اگر ہمارے پڑوسی کی جانب سے قواعد پر عمل کیا جائے۔ ہم قواعد پر عمل کرتے ہیں۔ اگر قواعد توڑے جائیں تو یقینی طورپر ہم قواعد پر جمے نہیں رہ سکتے، حتی کہ ہم اسی وقت قواعد توڑ رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حالانکہ جوابی کارروائی اہم میدان جنگ میں فوجی کارروائی کی صورتحال پھیلی نہیں ہے۔ اس سے ایسے ہی اقدام کے ذریعہ نمٹا جانا چاہئے۔ فوجی سربراہ نے وادی کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں کہاکہ انہوں نے ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشن لفٹنٹ جنرل بھاٹیا کو کل ہاٹ لائن پر پاکستانی ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشن کے ساتھ ہونے والی بات چیت میںیہ مسئلہ اٹھانے کیلئے کہا ہے۔ جنرل سنگھ نے کہاکہ وادی کشمیر میں انتہا پسندوں کی سرگرمیاں نظر آئی تھیں جس کی وجہہ سے ہندوستانی فوجیوں کو فائرنگ کرنی پڑی اور پاکستان کی طرف سے بھی فائرنگ ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ یہ خیال درست نہیں کہ ہندوستانی فوج سرحد پر خاموش بیٹھی ہے اور جوابی کارروائی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کے 10 فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں آئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی فوج سرحد پر پوری طرح چوکس ہے اور وہ ہر ضروری کارروائی کرتی ہے۔ جنرل سنگھ نے کہاکہ دونوں ممالک کے ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشن کی 24 دسمبر کو ہونے والی بات چیت کے بعد سے کنٹرول لائن پر کافی سدھار نظر آیا ہے اور تب سے اب تک یہ پہلی خلاف ورزی ہے۔ ہندوستانی فوجی لانس نائک ہیمراج کی سرکٹی لاش کے ویڈیو کے بارے میں فوجی سربراہ نے کہاکہ اس ویڈیو کی صداقت کی جانچ کرائی جارہی ہے۔ چین کے محاذ پر ماؤنٹین اسٹرائک کور کے بارے میں فوجی سربراہ نے کہاکہ حکومت سے اس کیلئے مکمل طورپر مالی تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 17کور کی تشکیل کا کام یکم جنوری سے شروع ہوچکا ہے اور اس کے لئے پورا خاکہ بھی تیار ہوچکا ہے۔

Indian Army chief warns Pakistan on LoC violation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں