صدر اور نائب صدر جمہوریہ کا میلادالنبی کا پیام مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-14

صدر اور نائب صدر جمہوریہ کا میلادالنبی کا پیام مبارکباد

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور نائب صدرجمہوریہ ڈاکٹر حامدانصاری نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ صدر اور نائب صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ بے لوث خدمت اور عالمی اخوت کا، پیغمبر اسلامؐ کا پیغام، ساری انسانیت کو ہمدردی اور رواداری کی راہ دکھائے گا۔ صدر جمہوریہ نے اپنے پیام میں کہا ہے کہ "عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر میں، اندرون و بیرون ملک اپنے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا کرے کہ مقدس پیغمبرؐ کا بے لوث خدمت اور اخوت کا پیام ہمارے لئے اتحاد کے فروغ اور تمام لوگو ں میں دوستی کے فروغ کا باعث بنے"۔ نائب صدر جمہوریہ نے اپنے پیام میں کہا ہے کہ "عیدمیلاد النبیؐ کے اس مبارک و مسعود موقع پر میں اپنے ملک کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اورنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ پیغمبر اسلامؐ کا ابدی پیام اور ان کی حیات طیبہ ہمارے لئے صراط مستقیم پر گامزن رہنے کا ذریعہ بنے اوراہم میں رواداری اور پرامن بقائے باہم کا جذبہ پیداکرے۔

President, vice president greet nation on Milad-un-Nabi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں