ماسکو
(یواین آئی)
روس کے صدرولادیمیرپوٹین نے آج کہاکہ ہندوستان کے ساتھ باہمی تال میل ان کے ملک کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔انھوں نے ہندوستان کے نئے سفیربرائے ماسکوپی ایس راگھون کی جانب سے یہاں کریملن میں سرکاری صداقت نامہ قبول کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان جوہماراحقیقی اسٹراٹیجک پارٹنرہے‘کے ساتھ باہمی تال میل روس کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک طویل مدتی مفادات باہمی ہم خیالی اوراعتمادسازی کے معاملات پرتعمیری بات چیت کاسلسلہ برقراررکھے ہوئے ہے۔انھوں نے ماسکومیں وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ہوئی بات چیت کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس کے نتیجہ میں دونوں ممالک نے مشترکہ سائنسی بائیوٹکنالوجی اوراختراعیت کے پروگرامیوں کے تعلق سے دستخط کئے نیزہم ہندوستان کے ساتھ دفاعی تال میل کے مزیدفروغ کیلئے خصوصی منصوبے رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ راگھون‘اجئے ملہوتراکی جگہ لیں گے جوگزشتہ نومبرمیں ریٹائرڈہوگئے۔
Putin: India top foreign policy priority for Russia
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں