ہندوستان میں مستحکم اور غیر نقصاندہ ٹیکس نظام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

ہندوستان میں مستحکم اور غیر نقصاندہ ٹیکس نظام

ہندوستان میں مستحکم اور غیر نقصاندہ ٹیکس نظام، تنازعات کی یکسوئی کا منصفانہ میکانزم

ہندوستان کے وزیر فینانس پی چدمبرم نے محصول اندازی کے مسائل پر عالمی سرمایہ کاروں کے خدشات کا ازالہ کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان، ایک مستحکم اور غیر نقصاندہ ٹیکس نظام کا پیشکش کرتا ہے۔ علاوہ ازیں تنازعات کی یکسوئی کا ایک منصفانہ نظام موجود ہے۔ چدمبرم نے جنہوں نے ریاض کا دو روزہ دورہ کیا ہے، کہا کہ حکومت ہند، محصول اندازی کے سلسلہ میں ایسے اقدامات کررہی ہے جو اعلیٰ بین الاقوامی اقدامات سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے اخبار "عرب نیوز" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ "ایک ترقی پذیر ملک کو وسائل بالخصوص ٹیکس آمدنی کی ضرورت ہوتی ہے اور میں نہ کہہ دیا ہے کہ ہماری پالیسی، مستحکم ٹیکس شرحوں، قوانین میں وضاحت، ایک غیر نقصاندہ ٹیکس نظم و نسق اور ازالہ شکایات کے منصفانہ میکانزم پر مبنی ہے"۔ سرمایہ کاروں کے ان خدشات کے بارے میں ان سرمایہ کاروں سے مزید محاصل حاصل کرنے کے لئے نئے طریقے وضع کئے جارہے ہیں، چدمبرم نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ ایسی فکر مندیوں کی کوئی وجہہ ہے۔ بعض صورتوں میں ہندوستان نے محصول اندازی کے تعلق سے اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعہ ان فکر مندیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن پر آرگنائزیشن فار اکانومک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) میں سرگرم بحث جاری ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ عالمی سرمایہ کاروں نے حکومت ہند کے ایک فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس فیصلہ کے ذریعہ وڈا فون کیس میں ٹیکس قوانین میں استقدامی اثر سے ترمیم کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ایک فیصلہ کو بے اثر کردیاگیاتھا۔ حکومت ہند، موجودہ قوانین کو ڈائرکٹ ٹیکس کوڈ (ڈی ٹی سی) اور گڈس ونیز سرویس ٹیکس(جی ایس ٹی) کے ذریعہ موجودہ قوانین کو تبدیل کرنے راست اور بالواسطہ محاصل سسٹم کی تنظیم جدید کی کوشش کررہی ہے۔ ہندوستانی معیشت کی سست رفتاری کے بارے میں چدمبرم نے کہاکہ "جی ڈی پی کی اصطلاحوں میں ہندوستان آج دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہے"۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ فوائد بڑی حد تک اندرون ملک بڑھتی ہوئی کئی نوجوان آبادی اور ابھرتے ہوئے متوسط طبقہ کی مانگ سے ہے"۔ ہندوستان میں کئی مشہور عالمی کارپوریٹ اداروں کی کمپنیاں ہیں۔ ہائی ٹیک کی متعدد عالمی کمپنیوں نے ہندوستان میں سافٹ ویر کی تیاری کے مراکز قائم کئے ہیں اور فارچون 500 کی تقریباً 306کمپنیوں نے ہندوستان میں اپنے علاقائی ہیڈکوارٹرس قائم کئے ہیں"۔ چدمبرم نے بتایاکہ ہندوستان، دنیا بھر میں سافٹ ویر خدمات فراہم کرنے والے اہم ممالک میں سے ایک ہے۔ حکومت ہند نے ایک معاشی پیداوار میں اضافہ اور اپنے مالیہ کو مزید مستحکم کرنے حالیہ مہینوں میں اقدامات کئے ہیں جن پر عمل ہورہا ہے اور جن کے اثرات ظاہرہورہے ہیں۔ ایک سال کی خشک سالی کے بعد 2013ء میں زرعی شعبہ میں پھر ایک بار ترقی ہوئی۔

India offers stable and non-adversarial tax regime: P Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں