شام مسئلہ پر اقوام متحدہ کی جنیوا کانفرنس - ہندوستان کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

شام مسئلہ پر اقوام متحدہ کی جنیوا کانفرنس - ہندوستان کی شرکت

شام کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنیوا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ہندوستان شرکت کرے گا۔ اس کانفرنس میں متحارب گروپوں، ملکی اور غیر ملکی نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ عرب ملک میں جاری بحران اور عدم استحکام کا حل تلاش کیا جاسکے۔ وزارت خارجہ ہند کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ جنیوا میں آئندہ ماہ منعقد شدنی کانفرنس میں شرکت کیلئے ہندوستان کو مدعو کرنے سے متعلق اطلاع دی گئی ہے لیکن اس سلسلہ میں باضابطہ دعوت نامہ موصول ہونے کا انتظار ہے۔ ہندوستان نے شام کے کیمیائی اسلحہ اور اس سے متعلق تنصیبات کو تلف کرنے عالمی ادارہ کے ٹرسٹ میں ایک ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ دمشق کے کیمیائی اسلحہ کو تلف کرنے کے سلسلہ میں درکار ماہرین کی خدمات بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

India to attend UN sponsored conference on Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں