حیدرآباد میٹرو ریل - اندرون 6 ماہ آزمائشی دوڑ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-24

حیدرآباد میٹرو ریل - اندرون 6 ماہ آزمائشی دوڑ

hyderabad metro rail
ایل اینڈٹی حیدرآبادمیٹرولمیٹڈامکان ہے کہ اندرون6ماہ میٹروریل گاڑیوں کن آزمائشی دوڑشروع کردے گا۔16ہزارکروڑروپئے کی لاگت سے زیرتعمیرشہرکے میٹروریل پراجکٹ کے پہلے مرحلہ کے تحت کام زوروشورسے جاری ہیں۔کمپنی کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایاکہ اندرون6ماہ آزمائشی دوڑکاآغاز کیاجاسکتاہے۔چیف اگزیکٹیواینڈمنیجنگ ڈائرکٹرائل اینڈٹی میٹروریل(حیدرآباد)لمیٹڈوی بی گیڈگل نے بتایاکہ ہیونڈائی روٹیم کنسورشیم سے میٹروریل کے ڈبے اپریل یامئی میں حاصل ہوناشروع ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ ناگول تامٹوگوڑہ سیکشن پرجو8کلومیٹرطویل ہے،ٹرائیل رن کاآغازکیاجائے گا۔پراجکٹ کی جملہ طوالت72کلومیٹرہے۔امکان ہے کہ پہلے مرحلہ کے تحت مارچ2015سے میٹروریل کی مکمل کارگردگی کاآغازہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ناگول اورمٹوگوڑہ کے درمیان میٹروریلوے لائن کی تکمیل کے لیے تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلی ٹرین جو3ڈبوں پرمشتمل ہوگی،اواخر اپریل یامئی میں کسی وقت کمپنی کوحاصل ہوجائے گی،اس کے بعدناگول یتامٹوگوڑہ آزمائشی دوڑشروع کردی جائے گی۔اس سے قبل ڈپومیں ہی یہ ریل آزمائشی طورپرچلائی جائے گی،بعدازاں اسے مین لائن پرلایاجائے گا۔ریاست کی مجوزہ تقسیم کے پراجکٹ پراثرات سے متعلق پوچھنے پرانہوں نے کہاکہ شہری کی پاسنجرٹریفک متاثرنہیں ہوگی،بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوسکتاہے،کیوں کہ حیدرآبادایک دارالحکومت شہرہے۔ایک اورسوال کاجواب دیتے ہوئے گیڈگل نے کہاکہ رئیل اسٹیٹ سے ابتداء میں50تا55فیصدآمدنی حاصل ہوگی،اس میں تبدیلی بھی آسکتی ہے،ابتداء میں50تا55فیصدآمدنی حاصل ہونے کاامکان ہے۔بعدازاں اس میں اضافہ بھی ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ کمپنی نے پراجکٹ پرتاحال3ہزارکروڑروپئے خرچ کردیے ہیں۔پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی اساس پریہ ملک کاسب سے بڑاپراجکٹ ہے۔شہرکی3پرہجوم ٹریفک راہداریوں پرمیٹروریل کی3لائنیں تعمیرکی جارہی ہیں۔میٹروریل زمین سے کافی اونچائی پرایلی ویٹیڈریل سسٹم کے تحت تیارکیاجارہاہے۔پہلی لائن ایل بی نگرتامیاں پور،دوسری لائن جوبلی بس اسٹیشن تافلک نما،تیسری لائن ناگول تاشلپارامم ہوگی۔ایل اینڈٹی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیاکی زیرقیادت بینکوں کے کنسورشیم سے11ہزار478کروڑروپئے کاقرض حاصل کیاہے۔انفرسٹراکچرکی بڑی کمپنی ایل اینڈٹی نے اپنی طرف سے تقریبا3ہزار500کروڑروپئے کاسرمایہ لگایاہے۔ماباقی سرمایہ دیگرذرائع سے حاصل کیاجارہاہے۔

Hyderabad Metro may commence trial run in 6 months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں