حیدرآباد میں حج فارمس کی یکم فروری سے اجرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

حیدرآباد میں حج فارمس کی یکم فروری سے اجرائی

وزیراقلیتی بہبودمحمداحمداللہ ہفتہ یکم فروری کو11:30بجے دن جج ہاؤزنامپلی میں حج2014کے درخواست فارم جاری کریں گے۔اس تقریب میں عوامی شخصیتیں اوراعلی سرکاری عہدیدارشرکت کریں گے۔پروفیسرایس اے شکوراسپیشل آفیسرحج کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ خانہ پری کردہ حج درخواستیں15مارچ تک قبول کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ درخواستوں کی خانہ پری پاسپورٹ میں درج تفصیلات کے مطابق کی جائے۔تمام درخواست گذاروں کوجنہوں نے حج کمیٹی کے ذریعہ زندگی میں حج نہ کیاہو،عام زمرہ کے تحت اپنے پاسپورٹ کی کاپی کیساتھ درخواست داخل کرنی ہوگی۔پاسپورٹ13مارچ2015 تک کارکردہوناچاہیے۔ورنہ درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔درخواست گذاراپنی کلرفوٹوجوسفیدبیک گراؤنڈ کیساتھ ہواور3.5x3.5cm سائزمیں ہو۔(جس میں چہرہ کا75%حصہ اورجسم کا25%حصہ آتاہو)درخواست فارم پرچسپاں کریں۔محفوظ زمروں کے عازمین درخواست کے ہمراہ اصل پاسپورٹ اورایک عددکلرفوٹوداخل کریں۔فوٹوکے پیچھے نام اورپاسپورٹ نمبردرج کیاجائے۔محفوظ زمروں میں70سال یااس سے زائدعمرکے عازمین اورمسلسل چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے عازمین جن کی درخواستیں مسلسل تین سال سے مستردہوتی رہی ہوں،یامنتخب ہوئی ہوں لیکن وہ سفرحج پرروانہ نہ ہوسکے ہوں تووہ شامل ہیں۔چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے عازمین درخواست فارم میں تین سال کے کورنمبرضروردرج کریں۔ورنہ ان کی درخواستوں کوعام زمرہ میں قرعہ اندازی کیلئے شامل کردیاجائے گا۔درخواست فارم دفترحج کمیٹی سے بلامعاوضہ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔یاحج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommittee.com سے ڈاؤن لوڈکئے جاسکتے ہیں۔مزید تفصیلات دفترحج کمیٹی واقع حج ہاوزنامپلی حیدرآباد فون نمبر040-23298793پرحاصل کی جاسکتی ہیں۔

Hajj forms issued from 1st feb in hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں