اعظم گڑھ میں اسد الدین اویسی کے جلسہ کی اجازت سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

اعظم گڑھ میں اسد الدین اویسی کے جلسہ کی اجازت سے انکار

اترپردیش حکومت اوروہاں کی ریاستی پولیس نے بیرسٹراسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآبادوصدرکل ہندمجلس اتحادالمسلمین کے اعظم گڑھ،اترپردیش میں جلسہ اورتقریرکی اجازت دینے سے انکارکردیاہے۔صدرمجلس یکم فروری کوسنجارپوراعظم گڑھ میں ایک جلسہ اور2فروری کومسلم مسائل پرمنعقدشدنی ایک سمینارسے خطاب کرنے والے ہیں جس کی بڑے پیمانہ پرتیاریاں کی جارہی ہیں۔ریاست اترپردیش کے ہزاروں مسلمان ان پروگراموں میں شرکت کرنے والے ہیں۔ضلع اعظم گڑھ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کیشوکمارچودھری نے روزنامہ’اعتماد‘کوبتایاکہ منتظمین کی جانب سے جلسہ منعقد کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن اس کی اجازت انتظامیہ کی جانب سے نہیں دی گئی ہیں،وجوہات پوچھنے پرایس پی نے مزیدکچھ بتانے سے انکارکردیااورصرف کہاکہ حکومت نے اویسی صاب کے پروگرام کی اجازت نہیں دی ہے۔اسی دوران پتہ چلاہے کہ گزشتہ دنوں ایک جلسہ میں رکن پارلیمنٹ حیدرآبادبیرسٹراسدالدین اویسی نے مظفرنگرفرقہ وارانہ تشدداوربربریت کے حوالہ سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادوجوتنقیدیں کی ہیں،ان تقاریرکے یوٹیوب ویڈیوزپربھی اترپردیش میں حکومت نے امتناع عائدکردیاہے۔صدرمجلس نے اکھلیش یادوکی حکومت کے اقدامات پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اعظم گڑھ کادورہ کرنے سے انہیں روکناغیرجمہوری اورغیردستوری ہے۔بحیثیت رکن پارلیمنٹ وہ اترپردیش کے مسلمانوں اوردیگرکمزورطبقات میں اعتمادکی بحالی کے لیے ضرورجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اظہاررائے کی آزادی کواس طرح سلب نہیں کیاجاسکتا۔بیرسٹراسدالدین اویسی نے سوال کیاکہ کیاصرف اترپردیش میں ملائم سنگھ یادواورنریندرمودی کے ہی جلسے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی کومسلمانوں کی تائیدسے اقتدارملااوراقتدارملنے کے بعدمسلسل جوفرقہ وارانہ واقعات پیش آئے ہیں،وہ باعث تشویش ہیں۔رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہاکہ وہ مسلسل مظفرنگر اوراترپردیش کے مظلوم عوام بالخصوص مسلم اقلیت کیلئے آوازاٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ غیرمعمولی واقعات ہونے کے باوجوداکھلیش یادو کی حکومت نے صرف چندخاطیوں کوگرفتارکیاہے۔صدرمجلس نے کہاکہ گزشتہ مرتبہ بھی جب وہ مظفرنگر کے فرقہ وارانہ تشددسے متاثرہ علاقوں کادورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کرناچاہتے تھے لیکن اکھلیش یادوکی حکومت نے دورہ کی اجازت نہیں دی اورانہیں ضلع میں داخل ہونے نہیں دیاگیا۔رکن پارلیمنٹ حیدرآبادنے سوال کیاکہ سماج وادی پارٹی حکومت مجلس اتحادالمسلمین سے اس طرح خوف زدہ کیوں ہے۔اسی دوران اعظم گڑھ سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس جلسہ اورسمینارکے منتظمین کوبھی ہراساں کررہی ہے۔مقامی مسلمانوں نے ضلع انتظامیہ کوانتباہ دیاہے کہ اگرجلسہ اورسمینارکی اجازت نہیں دی گئی توبڑے پیمانہ پراحتجاج کیاجائے گا۔

refusing to allow Asad Uddin Owaisi rally in Azamgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں