جرمن بیکری دھماکہ کیس - اے ٹی ایس کے خلاف درخواست مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

جرمن بیکری دھماکہ کیس - اے ٹی ایس کے خلاف درخواست مسترد

بمبئی ہائیکورٹ نے آج 2010ء پونے جرمن بیکری دھماکے ایک گواہ کی جانب سے اے ٹی ایس کے خلاف داخل کردہ درخواست مسترد کردی جس میں اس نے ان عہدیداروں سے تحفظ فراہم کرنے کی خواہش کی تھی۔ جسٹس وی کے تاہل رمنی اور پی این دیشمکھ پر مشتمل بنچ نے درخواست کو مسترد کردیا۔ گواہ کا الزام تھا کہ اس پر ملزم حمایت بیگ کے خلاف جھوٹا بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ زیریں عدالت کی جانب سے سنائی گئی موت کی سزا کو چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ کے واحد ملزم حمایت بیگ کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست داخل کرنے کے فوری بعد دو گواہوں نے بھی اپنی درخواست پیش کی ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اے ٹی ایس جھوٹا بیان دینے کیلئے انہیں ہراساں کررہی ہے۔ درخواست گذار کا کہنا ہے کہ بیگ کو دی گئی سزائے موت کو برقرار رکھنے کیلئے اے ٹی ایس سازش کررہی ہے۔ اے ٹی ایس نے گواہوں کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ 13؍فروری 2010ء کو پونے کے کورے گاؤں پارک میں واقع جرمن بیکری میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 17افراد بشمول 5غیر ملکی ہلاک ہوگئے تھے۔

German Bakery blast: HC dismisses witnesses' plea against ATS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں