ممبئی میں مونو ریل کا اتوار سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

ممبئی میں مونو ریل کا اتوار سے آغاز

mumbai-mono-rail
ممبئی کے لوگوں کا ایک طویل انتظار ختم ہونے جارہا ہے۔2فروری سے ممبئی مونو ریل میں عام لوگ بھی سفر کرسکیں گے۔ وڈالا ٹی ٹی سے چمبور کے درمیان مونو ریل کا افتتاح یکم فروری کو ہونے جارہا ہے اور اگلے دن سے یہ خدمات عام لوگوں کیلئے کھل جائے گی۔ اس ریل میں چار کوچ ہوں گے جن میں 560 مسافر سفر کرسکیں گے اور اس کیلئے انہیں پانچ سے 11روپئے تک کی ٹکٹ خریدنا ہوگا۔ پہلے مرحلے میں چھ ٹرینیں چلائی جائیں گی، جوہر 15منٹ کے وقفہ سے دوڑیں گی۔ ممبئی مونو ریل میں لوکل ٹرینوں کی طرح ماہانہ پاس کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہوگی لیکن دہلی میٹرو کی طرز پر سمارٹ کارڈ کا انتظام رہے گا۔ ممبئی مونو ریل لوکل ٹرینوں سمیت نقل و حمل کے دیگر طریقوں سے وابستہ رہے گی۔ چمبور کے ریلوے اسٹیشن سے ایک پل تعمیر کیا گیا ہے، جو مونو ریل اسٹیشن کو جوڑتا ہے۔ اس کے علاوہ فیڈر بس سروس بھی جلد ہی شروع کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ ممبئی میٹرو پولٹین ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے مطابق مونوریل کے آنے کے بعد 40 منٹ کا یہ فاصلہ کم ہوکر 21منٹ رہ جائے گی۔ اس کے علاوہ مونو ریل اکو۔فرینڈلی بھی ہے اور اس میں ٹریفک کے دیگر ذرائع کے مقابلے میں شور بھی کم ہوتاہے۔ وڈالا سے جیکب سرکل تک کا ممبئی مونوریل کا دوسرا مرحلہ 2700 کروڑ روپئے میں مکمل کیا جائے گا اور اس کے اگلے ایک سال میں مکمل ہوجانے کی امید ہے۔

Mumbai gets monorail this Sunday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں