بدعنوانیاں صرف ہندوستان تک محدود نہیں - پی چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

بدعنوانیاں صرف ہندوستان تک محدود نہیں - پی چدمبرم

کرپشن کے بارے میں بڑے پیمانہ پرموجود تاثرات پروزیرفینانس پی چدمبرم نے دستوری ارباب مجازکوموردالزام ٹھہرایا۔انھوں بتایاکہ یوپی اے دورحکومت میں صورتحال بدترنہیں تھی۔چدمبرم نے بتایاکہ وہ کرپشن کی موجودگی سے اتفاق کرتے ہیں’’لیکن میں یہ نہیں کہوں گاکہ یہ صورتحال اوربھی بدترپوگئی ہے‘‘۔انھوں نے ایک انٹرویومیں بی بی سی کویہ بات بتائی۔ان سے یہ سوال کیاگیاتھاکہ جائزہ میں شامل92فیصد افرادکاتاثرہے کہ کرپشن کے صورتحال اوربھی بگڑگئی ہے۔انھوں نے بتایاکہ کرپشن کوبڑھاچڑھاکرپیش کیاگیاہے۔ہم اب ایسے پالیسی فیصلوں کاجائزہ لے رہے ہیں جس میں کرپشن کے واقعات پرمباحث ہوسکے جب کہ چنددستوری عہدیداروں نے اسے بڑھاچڑھاکرپیش کیاہے۔انھوں نے یہ بھی بتایاکہ بڑے پیمانہ پر یہ تاثرپایاجاتاہے کہ کرپشن کی صورتحال اور بھی بدترہوگئی ہے۔انھوں نے بتایاکہ حکومت اس مسئلہ سے خبرہے اوراس سے نمٹ بھی رہی ہے۔کانگریس کی زیرقیادت یوپی اے حکومت کومتعددکرپشن الزامات کاسامنا رہاہے جن میں ٹوجی اسپکٹرم الاٹمنٹ،کوئلہ بلاکس کی تقسیم،آدرش سوسائٹی اورکامن ویلتھ گیمس کانعقادبھی شامل ہے۔

There's corruption in other countries, too: Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں