مغربی بنگال انسانی حقوق کمیشن صدارت سے جسٹس گنگولی مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

مغربی بنگال انسانی حقوق کمیشن صدارت سے جسٹس گنگولی مستعفی

بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنے والے جسٹس اے کے گنگولی آج ایک خاتون وکیل کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کے پس منظر میں مغربی بنگال ک یانسانی حقوق کمیشن کے صدرنشین کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے۔ انتہائی معتبر ذرائع نے آج رات یہ بات بتائی۔ سپریم کورٹ کے سابق جج نے اپنا استعفیٰ گورنر مغربی بنگال ایم کے نارائن کو اس وقت پیش کیا جب انہوں نے راج بھی میں ان سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایاکہ جسٹس گنگولی گورنر کے ساتھ تقریباً 45منٹ رہے۔ اس سوال پر کیا انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے جسٹس گنگوی نے جواب دیا کہ میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ سابق اٹارنی جنرل سولی سوراب جی نے دہلی میں کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے مجھ سے ملاقات سے ایک دن بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس گنگولی نے کل انہیں ٹیلی فون کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مغربی بنگال کے انسانی حقوق کمیشن کے صدرنشین کی حیثیت سے استعفیٰ دینے پر غور کررہے ہیں۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل اندرا جے سنگھ جو انسانی حقوق پیانل کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی برطرفی کیلئے کافی زور دے رہے تھے کہاکہ یہ فیصلہ پہلے ہی کیا جانا چاہئے تھا۔ سینئر ایڈوکیٹ نے کہاکہ مسٹر گنگولی نے صحیح فیصلہ کیا۔ استعفیٰ دینے کا مسٹر گنگولی کا فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مرکزی کابینہ نے جمعرات کو اس مسئلہ پر سپریم کورٹ کو صدارتی ریفرنس بھیجنے کے بارے میں ایک تجویز کو منظوری دی تھی۔ اس اقدام کو مغربی بنگال کے انسانی حقوق کمیشن کے صدر کی حیثیت سے ان کی برطرف کی طرف ایک قدم سمجھا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین ججوں کے پیانل نے جسٹس گنگولی کی سرزنش کی تھی اور بادی النظرمیں انہیں خاتون وکیل کے تعلق سے ناپسندیدہ رویہ اختیار کرنے کا قصور وار پایا تھا۔ مسٹر گنگولی نے خاتون وکیل کے الزامات کی تردید کی ہے اور ان کی جانب سے دئیے گئے بعض فیصلوں کی وجہہ سے ان کی امیج کومسخ کرنے کیلئے طاقتور مفادات کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ قبل ازیں دن میں آج گنگولی اپنے دفتر گئے اور ایک اسکول ٹیچر کی مبینہ ہراسانی کے خلاف شکایت پر کارروائی کی۔ اس دوران ترنمول کانگریس کے سینئر رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ جسٹس گنگولی نے استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ پورے ملک کا یہی احساس تھا۔ انہیں بہت پہلے ایسا کرنا چاہئے تھا۔

Justice Ganguly resigns as chairman of West Bengal Human Rights Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں