عصمت ریزی کی شکار لڑکی کے والدین کولکاتا ہائیکورٹ سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

عصمت ریزی کی شکار لڑکی کے والدین کولکاتا ہائیکورٹ سے رجوع

راشٹرا پتی بھون میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات سے قبل اجتماعی عصمت ریزی کا شکار 16 سالہ لڑکی کے والدین نے آج کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے اس سارے معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کامطالبہ کیا۔ سوگوار والدین کے وکلاء نے جسٹس دیپانکر دتا کی عدالت میں رٹ پٹیشن داخل کی اور ان کی بیٹی کی بے وقت موت کی سی بی آئی تحقیقات کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا۔ شمالی چوبیس پرگنہ میں اجتماعی عصمت ریزی کا شکاریہ لڑکی بری طرح جھلس جانے سے فوت ہوگئی تھی۔ اس لڑکی کے والدین کل صدرجمہوریہ سے ملاقات کیلئے آج دوپہر ڈم ڈم ایرپورٹ سے نئی دہلی روانہ ہوئے۔ انہوں نے ایرپورٹ پر نامہ نگاروں کو بتایاکہ وہ صدرجمہوریہ سے گذارش کریں گے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے تاکہ دیگر والدین کو ان کی طرح مصیبتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسی دوران ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی چوبیس پرگنہ کے بارہ سات ڈویژن کے ڈسٹرکٹ و سیشن عدالت کے جج نے آج فوری انصاف کیلئے اس کیس کو فاسٹ ٹریک عدالت سے رجوع کردیا ہے۔ اس کیس کے 6ملزمین کو جج سبھا شیش داس گپتا کے اجلاس پر پیش کئے جانے کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا۔ جج نے کہاکہ فاسٹ ٹریک عدالت کی پہلی پیشی 15جنوری کو ہوگی۔

Father of Kolkata gangrape victim approaches HC, wants CBI probe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں