سعودی عرب - بیرونی ملازمین 8 سال سے زیادہ قیام نہیں کر سکیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

سعودی عرب - بیرونی ملازمین 8 سال سے زیادہ قیام نہیں کر سکیں گے

ریاض
(آئی اے این ایس)
حکومت سعودی عرب،نطاقات سسٹم کووسعت دینے پرسرگرمی سے غور کررہی ہے۔(نطاقات سسٹم،ایک لیبرپالیسی ہے جس کامقصدسعودی شہریوں کے لئے روزگارکے مواقع فراہم کرناہے)۔لیبرپالیسی کووسعت دیتے ہوئے سعودی عرب میں بیرونی ورکرس کی تعدادکم کرنااورسعودی شہریوں کے لئے اعلی تنخواہوں کے حامل روزگارکے مزیدمواقع فراہم کرناہے۔عرب نیوز کی اصلاع کے بموجب سعودی عرب میں بیرونی تارکین وطن(ورکرس)زیادہ سے زیادہ8سال رہ سکیں گے۔ان ورکرس کوترغیب دی جائے گی کہ وہ اپنے خاندانوں کو سعودی عرب نہ لائیں۔ایسے بیرونی ورکرس کوجواپنے بیوی بچوں کے ساتھ سعودی عرب میں ہیں۔مجوزہ سسٹم کے تحت ایک ورکرکو2ورکرس متصورکیاجائے گا۔ایک جوڑے(میاں،بیوی)کو1.5پوائنٹس اورفی بچہ کو0.25متصورکیاجائے گا۔ماہانہ6ہزارسعودی ریال یااس سے زیادہ تنخواہ پانے والے بیرونی ورکرکونئے سسٹم کے تحت1.5پوائنٹس کے مساوی سمجھاجائے گا۔ایک سرکاری تنظیم(این جی او)عبدالطیف جمیل کمیونٹی انیشیٹیوکے منیجنگ ڈائرکٹرابراہیم باداؤدنے بتایاکہ\'\'وزارت لیبرنے تجاویز،بغرض غوروبحث اپنے ویب سائٹ پرپیش کیہیں۔بیرونی ورکرس کوان کے خاندانوں کولانے کے معاملہ میں حوصلہ شکنی کرناکوئی اچھاخیال نہیں ہے\'\'۔انہوں نے کہاکہ کسی سعودی ورکرکوماہانہ8ہزارریالی تنخواہ کی ادائیگی کو،دوسعودی شہریوں کی ملازمت کے مساوی قراردینے سے پروفیشنلس کی(پیداواری)صلاحیتیں کم ہوجائیں گی۔ایک تربیت یافتہ اور سخت محنتی سعودی کوزیادہ سے زیادہ تنخواہ کی ادائیگی،اس کو(متعلقہ)کمپنی میں رکھنے اوراس(ورکر)کی وفاداری حاصل کرنے کے لئے ایک دانشمندانہ فیصلہ ہوگی\'\'۔ایک سعودی انجینئرنگ گروپ سیاحتی گروپ کے وائس پریسیڈنٹ ومنیجنگ ڈائرکٹررفیق یونس نے کہاکہ وزارت لیبرکوایسے فیصلہ کرنے سے گریزکرناچاہئے جن سے تجارتی شعبوں اورسرمایہ کاروں کوغلط پیام ملے گا۔نئے مجوزہ قواعہ سے چھوٹے اورمتوسط کاروبارکاآغاز کرنے میں سعودی شہریوں کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔نئے مسودہ قانون کے تحت ایک سعودی ورکرکوجوماہانہ4ہزارریالی تنخواہ پاتاہے،مکمل سعودی ملازم سمجھاجائے گاجبکہ جوورکرس ماہانہ2ہزارریالی تنخواہ پاتے ہیں،انہیں نطاقات سسٹم کے تحت آدھاسعودی ملازم متصورکیاجائے گا۔متعلقہ وزارت نے یہ بھی کہاہے کہ قمری کیلنڈرکے تحت چارسال مکمل کرلینے والاایک بیرونی ورکر،نطاقات سسٹم کے تحت1.5پوائنٹس کاحامل متصورہوگا۔جنہوں نے5سال مکمل کرلئے ہیں وہ2پوائنٹس کے حامل متصورہوں گے۔جوورکرس6سال سے کام کررہے ہیں وہ2.6پوائنٹس کے حامل سمجھے جائیں گے۔جن ورکرس نے سات سال مکمل کرلئے ہیں،آٹھویں سال کے آغازپر اپنے ورک پرمٹس کے حصول کی تاریخ سے3پوائنٹس کے حامل سمجھے جائیں گے۔مجوزہ نئے قانون کے تحت کسی نیورونی ورکرکے لئے زیادہ سے زیادہ3پوائنٹس کاحصول ہی ممکن ہے۔موصولہ اطلاع میں کہاگیاہے کہ نئے(مجوزہ)قانون کا اطلاق ایسے شہریوں پرنہیں ہوگا جنہیں ملک بدرنہیں کیاجاسکتایعنی فلسطینی پناہ گزنیوں جیسے افرادپراس قانون کااطلاق نہیں ہوگا۔نیاقانون(مسودہ)ایک اسٹڈی کے بعدتجویزکیاگیاہے۔اسٹڈی میں یہ نتیجہ اخذکیاگیاہے کہ سعودی عرب میں فن داں ورکرس کے مقابلہ میں غیرفن داں ورکرس زیادہ برسوں تک ٹھہرجاتے ہیں۔
Saudi Arabia may restrict expat stay to 8 years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں