فلسطین اسرائیل مذاکرات میں وسیع خلیج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

فلسطین اسرائیل مذاکرات میں وسیع خلیج

یروشلم
(رائٹر)
اسرائیل کے وزیردفاع نے آج کہاکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے حالیہ دورہ کے بعدبھی فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات میں وسیع خلیج برقرارہے۔وزیردفاع نے مقررہ مدت اپریل تک حتمی معاہدہ کے امکانات پربھی شہبات کااظہارکیا۔واضح رہے کہ3سالہ وقفہ کے بعدجولائی میں فلسطین کوریاست کادرجہ دینے کے سلسلہ میں مذاکرات شروع ہوئے تھے۔کئی دہے طویل تنازعہ حل کرنے حتمی امن معاہدہ کے لئے9ماہ کاوقت مقررکیاگیاتھا۔وزیردفاع موشے یالون نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ہم9ماہ کے بعدبھی مذاکرات کاسلسلہ جاری رکھنے کے لئے ایک فریم ورک تیارکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ہمیں امیدہے کہ توسیع شدہ مدت کے دوران ایک مستقل طے پاجائے گا۔یہ بات واضح ہے کہ وسیع خلیج موجودہے مگریہ نئی بات نہیں ہے۔مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنایقیناہمارے مفاد میں ہے۔انہوں نے مذاکرات میں خلیج کی وضاحت نہیں کی۔امریکہ سرحدوں،سیکوریٹی،فلسطینی پناہ گزینوں کے مستقبل اوریروشلم کے موقف جیسے کلیدی مسائل حل کرنے کے ضمن میں عام رہنمایانہ خطوط کاایک فریم ورک متعارف کرنے کاخواہاں ہے۔علاقہ کا10روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعدکیری نے کل کہاتھاکہ فریقین پیشرفت کررہے ہیں مگراس بات کاامکان ہے کہ معاہدہ طے پاجائے گا۔امریکی سفیربرائے اسرائیل ڈیان شاپیرونے کہاکہ اسرائیلی اورفلسطینی قائدین کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھنے کے لئے کیری عنقریب واپس ہوں گے۔شاپیرونے حبرون میں کہاکہ ہم فریقین کی تجاویز،گزارشات اورخواہشات پرغورکریں گے اورمجھے امیدہے کہ ہم چندہفتوں کے اندرتمام کلیدی مسائل پرفریم ورک پیش کرسکیں گے۔
Israel casts doubt on April target for Palestinian deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں