پاکستان میں عامر خان فلم کی کامیابی نے بالی ووڈ میں دھوم مچائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

پاکستان میں عامر خان فلم کی کامیابی نے بالی ووڈ میں دھوم مچائی

dhoom 3 pakistan hit
بالی ووڈفلمیں بلاشبہ پاکستانی عوام میں فلم بینوں کے ایک بڑے طبقہ کوسامان تفریح مہیاکرتی ہیں اورسینماوتھیٹرمالکین میں نئی روح پھونکتی ہیں تاہم اندرون ملک بعض پروڈیوسروں نے ہندوستانی فلموں کی درآمد پرپابندی عائدکرانے کی کوششوں میں اضافہ کردیاہے۔گذشتہ سال پاکستان میں بالی ووڈکی16فلموں کی نمائش ہوئی جبکہ40برسوں سے ہندوستانی فلموں پرپابندی عائدتھی۔عامرخان کی فلم دھوم۔3نے زبردست کاروبارکیااورملک کے طول وعرض میں فلم بین اورسینماشائقین جوق درجوق سینماگھروں میں دھوم۔3کے4شوزوزانہ چل رہے ہیں اورشائقین کی آمدکاسلسلہ ہے کہ تھمنے کانام ہی نہیں لیتا۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ56سینماہالس میں اس کی افتتاحی نمائش سے باکس آفس آمدنی تقریبا20ملین روپئے ہوئی جوپاکستانی فلم وارکی آمدنی سے2گنازیادہ ہے۔ہندوستانی فلموں کے نکتہ چینوں نے تاہم ان کی نمائش پرپابندی کامطالبہ کیاہے اوراس سلسلہ میں وہ عدالتوں سے بھی رجوع ہوئے ہیں۔بالی ووڈفلموں کے خلاف مہم چلانے میں پیش پیش فلم پروڈیوسرسیدنورنے بتایاکہ بعض مفادات حاصلہ ہماری فلمی صنعت کی ترقی کے مخالف ہیں۔ہماری فلمیں کروڑوں روپیوں سے بنی ہندوستانی فلموں سے مقابلہ میں ناکام ہوجاتی ہیں۔میں ہندوستانی فلموں کی مخالفت نہیں کرتاتاہم ایک پاکستانی اورقوم پرست ہونے کے ناطہ میں قومی سینماکی بقاکاخواہاں ہوں۔یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگاکہ رام لیلا،عاشقی2اورچینائی ایکسپریس نے بھی پاکستان میں اچھاکاروبارکیاہے۔نورنے بتایاکہ پاکستانی پروڈیوسرس اورایکزیبیٹرس کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پردستخط کے مطابق50فیصدپاکستانی فلموں کی نمائش کاعہدکیاگیاہے،نورکی جانب سے اٹھائے گئے مسئلہ کی جڑیں سابق ڈکٹیٹرپرویزمشرف کی حکومت میں پیوست ہیں جنہوں نے2006میں بالی ووڈفلموں کی درآمدکی راہ ہموارکردی تھی۔ماہرین نے بتایاکہ پابندی ختم کرنے کے احکامات کی گہری پرچھائیوں میں اس کی شرائط کہیں گم ہوگئیں۔ایک ماہرنے یہ بھی بتایاکہ لب ولباب پرہے کہ مصنوعات کی بنیادی مشمولات کی نقل شروع ہوگئی۔احکامات کے مطابق صرف انہیں بالی ووڈفلموں کی درآمدکی اجازت تھی جن کی فلم جن کی فلم بندی ہندوستان سے باہرغیرممالک میں ہوئی ہوتاہم اس شرط کویکسرنظراندازکردیاگیا،کارافلم فیسٹیول کے ڈائرکٹرحسن زیدی نے بتایاکہ بالی ووڈ فارمولاتھیٹرس میں پاکستانی فلم بینوں کوکھینچتاہے۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی مرحلہ میں شایدہمارے حق میں یہ نقصان دہ ثابت ہوتاہم ایک مرحلہ ایسابھی آئے گاجب ہندوستانی فلمیں ہمارے لئے سودمندثابت ہوں گی۔پاکستان میں غیرقانونی طورپربالی ووڈفلموں کی نمائش کے خلاف ایک مقدمہ لاہورہائی کورٹ میں زیرالتواء ہے۔

'Dhoom 3' breaks box office records in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں