نئی دہلی /واشنگٹن
( یو این آئی)
ہندوستانی سفارتکار دیویانی کھوبر گڑے کی ملک واپسی کے بعد امریکہ کی ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی دھمکی کی وجہ سے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہندوستا ن نے اس مسئلے پر دونوں ممالک کے دو طرفہ خاص طور پر اقتصادی تعلقات پر اثر پڑنے کی بات سے انکار کیا ہے۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک مسئلہ پر مبنی نہیں ہیں۔ دونوں مممالک کی اعلی قیادت میں ایسے حساس معاملوں کو حل کرنے کی قوت ارادی ، پختگی اور سوجھ بوجھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ اس مسئلے کا حل جلد نکل آئے گا۔ کل دیر رات ہندوستان واپس لوٹنے کے بعد کھوبرا گڑے نے آج دوپہر بعد ساؤتھ بلا ک میں جاکر وزرات خارجہ میں وزیر خارجہ اور سکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ سے ملاقات کی۔ اس دوران وزرات خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے کھوبرا گڑے نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہاں حکومت ہند وار نیو یارکے میں ان کے وکیل تمام باتوں کا جواب دیں گے۔ تاہم انہوں نے اس کیس میں حمایت کیلئے حکومت، عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
Devyani Khobragade meets Salman Khurshid, foreign secretary
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں