مصر - مرسی کے حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ - 3 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

مصر - مرسی کے حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ - 3 ہلاک

قاہرہ
(پی ٹی آئی )
مصر کے طول وعرض ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم 3افراد ہلاک ہوگئے ۔ احتجاجی معزول صدر محمد مرسی کی باز تقرری کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ وزارت صحت نے بتایا کہ اخوان المسلمون کے کارکن قاہرہ ،اسکندریہ ،اسماعلیہ فیوم اور مینا میں ہلاک ہوئے ۔ گذشتہ سال مرسی کی معزولی کے بعد سے ان کے حامیوں کی جانب سے تقریبا ہر روز احتجاجی مطاہرہ ہوتے ہیں ۔ خصوصی طور پر نماز جمعہ ان کے باز تقرری کا مطالبہ ہوتا ہے ۔ حکومت کی جانب سے مطاہرین کے خلاف سخت کاروائیوں کے نتیجہ میں احتجاجیوں کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے ۔ مرسی کی معزولی کے بعد سے اب تک کم از کم ایک ہزار افراد سڑکوں پر جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے اور ہزاروں کو گرفتار کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ۔کل کے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام مرسی نواز قومی اتھاد کی زیر قیادت ہوا جس نے ملک میں اس کی تحریک چلا رکھی ہے جبکہ چہارشنبہ کو مرسی کے خلاف مقدمہ کی سماعت دوبارہ شروع ہونے والی ہے ۔ ان کے خلاف 2011میں ان دنوں کے صدر حسنی مبارک کی معزولی کی تحریک کے دوران جیل شکنی کے ایک مقدمہ کی سماعت 28جنوری کو بھی مقرر ہے جبکہ ان کے خلاف جاسوسی کے ایک مقدمہ کی سماعت کی تاریخ ہنوز مقرر نہیں ہوئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار وں نے اخوان المسلمون کی زیر قیادت احتجاج میں شریک ہونے والوں کا 5سال کی سزائے قید اور احتجاجی قائدین کو سزائے موت کا اعلان کر رکھا ہے ۔
Egypt Clashes Between Morsi Supporters And Security Forces

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں