دہلی میں سبسیڈی پر برقی سربراہی کے اقدام کا خیرمقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

دہلی میں سبسیڈی پر برقی سربراہی کے اقدام کا خیرمقدم

ٹاٹا پاور نے حکومت دہلی کی جانب سے 400 یونٹ تک برقی کے استعمال پر 50فیصد کی حد تک سبسیڈی فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ اچھا اقدام ہے جس سے شہر میں صارفین کی اکثریت کو راحت فراہم ہوگی۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹیڈ ٹی پی ڈی ڈی ایل کے سی ای او پریویرسنہا نے کہاکہ یہ صارفین کے نقطہ نظر سے اچھا اقدام ہے۔ اس طرح کے اقدام سے صارفین کو راحت فراہم ہوگی۔ میں حکومت کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ انتخابی وعدوں میں سے ایک اور وعہد کی تکمیل کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی حکومت نے کل اعلان کیا تا کہ دہلی میں 400 یونٹ تک برقی استعمال کرنے والوں کو 50فیصد کی سبسیڈی فراہم کی جائیگی۔ حکومت کے اس اقدام سے شہر میں مجموعی طورپر 35لاکھ صارفین میں سے تقریباً 28 لاکھ صارفین کو فائدہ ہوگا۔ اس سوال پر کہ تین خانگی برقی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے فینانس کی سی اے جی کے ذریعہ تنقیح کرانے کے حکومت کے اقدام پر سنہا نے تبصرہ سے گریز کیا تاہم انہوں نے کہاکہ ٹی پی ڈی ایل قانون کے مطابق کام کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹی پی ڈی ڈی ایل حکومت کی ہدایت کے مطابق کمپنیوں کی سی اے جی کی تنقیح پر اپنے موقف کو واضح کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر قانون کے مطابق سی اے جی آڈٹ کی ضرورت ہوگی تو یقینی طورپر ہم ان ہدایات کی تکمیل کریں گے۔ سنہا نے کہا کہ ہم تمام قانونی اور انتظامی قوانین کی اور قواعد کی پابندی کریں گے۔ ٹی پی ڈی ڈی ایل دہلی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں 13لاکھ صارفین کو برقی سربراہ کرتی ہے۔ دیگر کمپنیوں میں بی ایس ای ایس یمنا پاور لمیٹیڈ اور بی ایس ای ایس راجدھانی پاور لمیٹیڈ ہیں جو شہر کے مابقی علاقوں سوائے نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے حدود برقی سربراہ کرتی ہے۔ اس سوال پر کہ آیا دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن برقی کی شرحوں میں اضافہ نہ کرنے کے باوجود برقی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے خریدی کی قیمت ایندھن جیسے کوئلہ اور گیس کی قیمتو ں میں اضافہ کی وجہہ سے دباؤ میں ہے۔ سنہا نے کہا کہ ریگولیٹری کمیشن بہت آزادانہ طورپر کام کرتا ہے اور درست فیصلہ کرے گا۔ ڈی ای آر سی امکان ہے کہ سال 2014-15 کیلئے برقی شرحوں میں نظر ثانی کیلئے رواں ماہ کے دوران اقدامات شروع کرے گا۔ ماہرین نے بتایاکہ برقی تیار کرنے والی کمپنیوں سے ڈیسکام کی جانب سے برقی کی خریدی کی قیمت میں پچھلے دو سال کے دوران تقریباً 300 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم برقی کی شرحوں میں اسی مدت کے دوران تقریباً 70فیصد کا اضافہ ہواہے۔ شہر میں برقی کی شرحوں میں 2011 کے دوران 22فیصد اضافہ ہوا جبکہ فروری 2012ء میں 26فیصد اضافہ ہوا اور پچھلے سال اگست میں دوبارہ 5فیصد کا اضافہ کیاگیا۔ عہدیداروں نے برقی کی خریدی کی قیمت میں اضافہ اس لئے بھی ہوا ہے کہ گیس اور کوئلہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جو برقی کی تیاری میں اہم وسائل ہیں۔

Tata Power welcomes Delhi govt move to provide 50% power subsidy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں