یروشلم
( پی ٹی آئی)
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایرل شارون کی حالت آج اور زیادہ خراب ہوگئی۔ شارون کی صحت میں بتدریج زوال آرہا ہے۔ شارون 2006سے کوما میں ہیں۔ ان کے اعضاء ریسہ بتدریج زوال پذیر ہیں اور ان کی زندگی خطرہ میں آگئی ہے۔ گذشتہ ماہ ان کی سرجری کی گئی تھی۔ ٹیل ہا شومیر ہاسپٹل کے ڈائرکٹر زیورو ٹسٹن نے کہا کہ جیسا جیسا وقت گذرتا جارہا ہے صحت اور زیادہ بگڑتی جارہی ہے۔ ڈائرکٹر سے پوچھا گیا کہ شارون کا یہ آخری وقت ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ میرابھی یہی خیال ہے۔ شارون کے ارکان خاندان نے کہا کہ ان کے دو فرزدان عمری اور گلاڈ اپنے والد کو وداع کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ خاندان والوں نے کہا کہ ہم آٹھ سال سے ان لمحات کو ٹالتے آرہے ہیں لیکن اب آخری وقت آگیا ہے ۔ شاروں نے مشرقی وسطی کی تین جنگیں لڑیں۔ اسرائیلی انہیں بہادر سپوت کہتے ہیں تو فلسطینی انہیں قصاب قرار دیتے ہیں۔
Former Israeli prime minister Ariel Sharon in critical condition
2014-01-04
تاریخ اشاعت : 2014-01-04
زمرہ
arab-muslim
اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایرل شارون کی زندگی کے آخری لمحات
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں