بی جے پی مہاتما گاندھی کے نظریہ کو مجروح کر رہی ہے - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

بی جے پی مہاتما گاندھی کے نظریہ کو مجروح کر رہی ہے - سونیا گاندھی

صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا وہ حصول اقتدار کی خاطر فرقہ پرستی کی نفرت پھیلارہی ہے اور مہاتما گاندھی کے نظریہ کو مجروح کررہی ہے۔ یہ یاد دلاتے ہوئے کہاکہ آج یوم شہدا ہے اور آج ہی کے دن مہاتما گاندھی کا قتل کیا گیاتھا، کانگریس سربراہ نے کہا"یہ لوگ مہاتما گاندھی کے نظریہ کو مجروح کرنے پر مائل ہیں جنہوں نے ہمیں مذبہی رواداری اور برادریوں کے درمیان بھائی چارہ کا سبق سکھایاتھا۔ سونیا گاندھی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس میں کاافتتاح کرنے کے بعد کانگریس کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "کرسی کی خاطر وہ ملک کی قدیم گنگا جمنا تہذیب کو ختم کررہے ہیں اور سماج میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلارہے ہیں"۔ اپنی دس منٹ کی تقریر میں انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتیں چکنی چپڑی باتوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کانگریس نے ہمیشہ ملک میں سیکولرازم کی بنیادکو مستحکم کرنے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ گذشتہ دو دن سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر کی سنگ بنیاد تقریب میں دعوت نامہ کے مسئلہ پر چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور کانگریس کے درمیان لفظوں کی جنگ کے پس منظر میں سونیا گاندھی نے کہاکہ یوپی اے حکومت نے ہمیشہ ہی ریاست کے تئیں مہربان رہی ہے اور گذشتہ دس برس میں اس کی ترقی کیلئے 134کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل ایم ایم پلم راجو، کانگریس جنرل سکریٹری اور بہار امور کے انچارج سی پی جوشی، پی سی سی سربراہ اشوک چودھری اور کشن گنج کانگریس رکن لوک سبھا اسرار الحق اس موقع پر شہ نشین پر موجود تھے۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ ہی اقلیتوں کی بہبود کیلئے کام کیا ہے۔ ہم نے سچر کمیٹی کی بیشتر سفارشات پر عمل کیا ہے اور وقف جائیدادوں کی ترقی کیلئے کام کیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مدرسوں میں عصری تعلیم کی فراہمی میں اقلیتوں کی شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے۔ سونیا گاندھی کی زیر قیادت حکمران اتحاد کے اچھے کاموں کی تفصیل بیان کی اور اس خصوص میں طمانیت خوراک قانون، لوک پال، میگانرگا اور آر ٹی آئی کا حوالہ دیا۔ اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے کئے گئے کئی اقدامات کی نشاندہی کی۔

BJP hurting ideology of Mahatma Gandhi: Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں