یوکرین میں مخالف حکومت مظاہرے - ہزارہا افراد کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-14

یوکرین میں مخالف حکومت مظاہرے - ہزارہا افراد کی شرکت

کیف
(رائٹر)
یوکرین کی حکومت کی طرف سے یوروپی یونین کے ساتھ قریبی تعلقات استوارکرنے کی بجائے روس کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خلاف پچھلے سال شروع ہوئے عوامی احتجاج کے ضمن میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کل بھی ہزارہاافرادنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس ریالی میں تقریبا50ہزارافرادشہرکے آزادی چوک پرجمع ہوئے جہاں5دن قبل پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں ہوچکی ہیں جن میں درجنوں افرادزخمی ہوئے۔زخمیوں میں حزب مخالف کے رہنمایوری لتسینکو بھی شامل ہیں جوشدیدزخمی ہوئے تھے۔ان مظاہروں کے دوران اپوزیشن رہنمااورباکسنگ کے سابق چمپئن،وٹالی کلشکونے یوکرین کے عوام پرزوردیاکہ وہ سڑکوں پرنکل کرمظاہرے کریں اورملک بھرمیں ہڑتال کاسلسلہ جاری رکھیں۔حزب مخالف کے ایک اوررہنماآرسنی یتسنیو ک نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیاکہ یوکرین کے اعلی عہدیداروں پر تعزیرات عائدکی جائیں۔گذشتہ نومبرسے کیف اوریوکرین کے دیگر شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔اس کاآغازاُس وقت ہواجب ملک کے صدروکٹریانوکووچ نے ملکی موقف کوبدل کریوروپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے سے انکارکردیاتھااوربجائے اس کے،روس سے مضبوط تعلقات کی راہ اپنائی۔اُس وقت سے روس نے یوکرین کو15ارب ڈالرکاقرض دینے اورملک کی کمزورمعیشت کومضبو ط کرنے کیلئے کیف کوفراہم کی جانے والی روسی گیس کے نرخ میں کمی کابھی اعلان کیاتھا۔
Ukraine's anti-government protesters stage first mass rally of 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں