لندن/ھالی ووڈ
(ایجنسیاں)
امریکی فلم،امریکن ہسل،نے\'گولڈن گلوب\'کی سالانہ تقریب میں تین انعامات حاصل کئے۔کامیڈی اورمیوزیکل رومانس کے زمرے میں اس فلم کوبہترین فلم کے علاوہ اس کی اداکارہ ایمی ایڈمزکوبہترین اداکارہ اورجینیفر لارنس کوبہترین معاون اداکارہ کے خطاب سے نوازاگیا۔یہ گولڈن گلوب ایوارڈزکی تاریخ کی71ویں سالانہ تقریب تھی،جس کی میزبانی معروف اداکارجم کیری نے کی۔اسٹیومیک کوئنزکی فلم\' 12اےئرزاے سلیو\'کوبہترین فلم کے ایوارڈسے نوازاگیا۔واضح رہے کہ اس فلم کوسات مختلف زمروں میں نامزدکیاگیاتھالیکن اسے واحد یہی اعزازملا۔یہ فلم سولومن نارتھپ کی کتاب پرمبنی ہے۔اداکارہ کیٹ بلانچٹ کوموشن پکچرزڈرامہ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایواراڈسے نوازاگیا۔انھیں یہ ایوارڈووڈی ایلن کی فلم\'بلوجیزمن\'میں اداکاری کے لیے دیاگیاجبکہ معروف اداکارلیونارڈوڈی کیپریوکواس تقریب میں\'داوولف آف وال اسٹریٹ\'کے لیے\'میوزیکل اورکامیڈی\'زمرے میں بہترین اداکارکے ایوارڈسے نوازاگیا۔معروف ہدایت کارالفانسو کوارون کوفلم\'گریویٹی\'کے لیے بہترین ہدایت کاراسکرین پلے ایوارڈاسپائک جونزکے نام گیا۔انہیں یہ ایوارڈان کی رومانس کامیڈی\'ہر\'کے لیے دیاگیاجبکہ بیرون کی بہترین فلم کااعزازطالوی فلم\'داگریٹ بیوٹی\'کے حق میں گیا۔ڈزنی کی فلم\'فروزن\'کوبہترین اینی میٹیڈ فلم کاایوارڈملا۔آئرش بینڈیو2کو\'آرڈنیری لو\'کے لیے بہترین طبع زادنغمے کااعزازاورگلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کاایک طبع زادنغمہ\'سوئیٹردین فکشن\'ایوارڈزکے لیے نامزدتھا۔
'American Hustle' Dominates 2014 Golden Globes Awards
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں