گجرات کی وزیر کے شوہر عام آدمی پارٹی میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

گجرات کی وزیر کے شوہر عام آدمی پارٹی میں شامل

کانگریس نے آج نریندر مودی کی قریبی مدگار اور گجرات کی ریاستی وزیر آنندی پٹیل کے ناراض شوہر کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت پر انہیں چٹکی لیتے ہوئے کہاکہ جب ان (مودی) کے وزراء کے ارکان خاندان ہی ان پر بھروسہ نہیں کررہے ہیں تو پھر کوئی ان پر کیسے بھروسہ کرسکتا ہے۔ گجرات پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ ارجن مودھواڈیا نے کہاکہ گجرات میں بی جے پی کی نمبر 2 قائد اور کابینی وزیر آنندی بین پٹیل کے شوہر مفت لال نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ہندوستان کے عوام کس طرح مودی پر بھروسہ کرسکیں گے جب کہ خود ان کے اپنے افراد خاندان کو ان پر بھروسہ نہیں رہا۔ کانگریس جنرل سکریٹری شکیل احمد نے ٹوئٹر پر کہا کہ واجپائی اور اڈوانی کے خلاف متعدد مرتبہ شکایت کرنے والے مفت عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ وہ مودی حکومت کی سینئر وزیر آنندی بین پٹیل کے شوہر ہیں اور گذشتہ 20 سال ان سے علیحدہ زندگی گذار رہے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے احمد آباد میں عام آدمی پارٹی قائدین سے ملاقات کی۔ کانگریس ذرائع کے مطابق وہ پیر کے دن اے اے پی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں بی جے پی رکن اسمبلی کانو کلساریا نے بھی یکم جنوری کو عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس وقت پارٹی کے رکن عاملدہ دنیش واگھیلا بھی وہیں موجود تھے۔ کلساریا نے 2012ء کے اسمبلی انتخابات میں اپنے سدبھاؤنا منچ کے بینر تلے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں 20ہزار افراد نے آف لائن اور 50ہزار افراد نے آن لائن اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے شاندار مظاہرہ کے بعد لوگ جوق درجوق اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

Gujarat revenue minister Anandiben's husband to join AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں