جسٹس گنگولی این یو جے ایس سے مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

جسٹس گنگولی این یو جے ایس سے مستعفی

مغربی بنگال انسانی حقوق کمیشن کے چےئرمین جسٹس (سبکدوش) اشوک کمار گنگولی نے جمعہ کو نیشنل یونیورسٹی آف جیوریڈیکل سائنسز کے اعزازی پروفیسر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اس ادارے کی ایک طالبہ نے ان کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات لگائے تھے۔ گنگولی نے یہاں کہا کہ "میرے عہدے پر بنے رہنے کو لے کر کچھ ٹیچروں کو اعتراض تھا، اس لئے میں نے استعفیٰ بھیج دیا ہے"۔ ڈبلیو بی ایچ ار سی کے چےئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وہ "خاموش رہنا" پسند کریں گے۔ جسٹس گنگولی نے کہاکہ "میں نے اس سلسلے میں (صدرجمہوریہ کی رائے جاننے کیلئے کابینہ کی منظوری) اخباروں میں پڑھا۔ میں اس بارے میں کہہ سکتا ہوں؟ واقعات کے سلسلے میرے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے میں خاموش رہنا پسند کروں گا"۔ جسٹس گنگولی کو ڈبلیو ایچ ار سی کے چےئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا عمل کل ایک قدم اور آگے تب بڑھا جب مرکزی کابینہ نے صدرجمہوریہ کی رائے جاننے کی تجویز کو سپریم کورٹ بھیجنے کو منظوری دے دی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ مبینہ جنسی دست درازی معاملے میں مغربی بنگال کے انسانی حقوق کمیشن کے چیرمین جسٹس اشوک کمار گنگولی کے خلاف کارروائی سے مرکزی حکومت کو باز رکھنے سے متعلق عرضی پر پیر کو سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس پی سدا شیوم کی سربراہی میں بنچ نے عرضی گذار پدما نارائن سنگھ کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے اس کیلئے پیر کی تاریخ مقرر کی۔ عرضی گذار نے جسٹس گنگولی کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے حکومت کو روکنے کا عدالت سے درخواست کی ہے۔

Justice Ganguly quits as guest faculty of NUJS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں