اردو داں مہاجرین کے لیے علیحدہ صوبہ بنانے الطاف حسین کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

اردو داں مہاجرین کے لیے علیحدہ صوبہ بنانے الطاف حسین کا مطالبہ

کراچی
(پی ٹی آئی)
عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی نے متحدہ قومی تحریک کے علحدہ صوبہ مہاجرقائم کرنے کے مطالبہ کوپیپلزپارٹی کے ساتھ میاچ فکسنگ قراردیا۔تحریک انصاف پارٹی کے صدرعمران خان نے اس بات کے لیے معذرت خواہی کہ وہ انتخابات کے موقع پرصوبہ سندھ کادورہ نہیں کرسکے۔عمران خان نے کہاکہ علحدہ\'\'مہاجر\'\'صوبہ قائم کرنے متحدہ قومی تحریک کامطالبہ پیپلزپارٹی کے ساتھ میاچ فکسنگ ہے۔عمران خان نے کہاکہ انتخابات کے موقع پرسندھ اورکراچی کادورہ نہیں کیالیکن کراچی کے عوام جس طرح ان کے امیدواروں کی تائیدکی اس سے ظاہرہوتاہے کہ وہاں کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔عمران خان نے کل عمرکوٹ میں ایک ریالی کومخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کااظہارکیا۔متحدہ قومی تحریک کے قائدالطاف حسین نے حال ہی میں کہاتھاکہ اگرضرورت لاحق ہوتوصوبہ سندھ کودوصوبوں میں تقسیم کردیناچاہئے۔الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ سندھ کودوصوبوں میں تقسیم کرکے ایک صوبہ اردوبولنے والوں کے لیے بنایاجائے۔اردوبولنے والے عوام برصغیرہندکی تقسیم کے بعدپاکستان منتقل ہوگئے۔کراچی اورصوبے سندھ کے دوسرے علاقوں میں اردوبولنے والوں کی اکثریت ہے۔الطاف حسین کے اس مطالبہ پر سندھی قوم پرست پارٹیوں اورپیپلیزپارٹی کے صدرنشین بلاول بھٹونے زبردست ردعمل ظاہرکیا۔عمران خان نے دعوی کیاکہ متحدہ قومی تحریک نے پیپلزپارٹی کواعتمادمیں لینے کے بعدہی اردوبولنے والوں کے لیے\'\'مہاجر\'\'صوبے کامطالبہ کیا۔عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کواقتدارپرلانے صوبہ سندھ میں زبردست انتخابی دھاندلیاں کی گئیں۔
Altaf demands separate province for Urdu speakers again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں