ممبئی دہرہ دون اکسپریس کے 3 سلیپر کوچس شعلہ پوش - 9 مسافر ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

ممبئی دہرہ دون اکسپریس کے 3 سلیپر کوچس شعلہ پوش - 9 مسافر ہلاک

مہاراشٹرا۔ گجرات سرحد ک یقریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں ممبئی۔ دہرہ دون ایکسپریس کے 3 سلیپر کوچس میں آگ لگ گئی۔ کم ازکم 9 مسافرین ہلاک ہوگئے۔ یہ المناک حادثہ، علاقہ دہانو کے قریب رات 2:35 بجے پیش آیا۔ ٹرین کی رفتار تیز تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ آگ، S2 اور S3 کوچس کے درمیانی حصہ میں بھڑک اٹھی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ S4 ڈبہ تک پھیل گئی۔ مسافرین جو سورہے تھے اچانک اس آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ ویسٹرن ریلوے کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ 10مسافرین کو جو زخمی ہوگئے تے، ایکسیڈنٹ ریلیف ویانوں میں ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی۔ ان ویانوں کو ممبئی اور گجرات سے فوری طلب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو بعد میں دہانو اور گھول واڈ ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔ 5مہلوکین کی شناخت ہوچکی ہے جن کے نام یہ ہیں۔ دیپکا شاہ(65سال)، دیوشنکر اپادھیائے (48سالہ)، سریندر شاہ (68سال)، ناصر خان احمد خان پٹھان (50سال) اور فیروز خان (38سال)۔ ریلوے کے ترجمان نے بتایاکہ "دہانووڈ اورگھول واڈ کے درمیان لیول کراسنگ پر متعین گیٹ مین نے تیز رفتار ٹرین میں آگ محسوس کی اور گھول واڈ کے اسٹیشن ماسٹر کو چوکس کردیا۔ اسٹیشن ماسٹر نے ٹرین ڈرائیور کو مطلع کیا اور ٹرین روک دی گئی۔ گیٹ مین نے ایک قابل تعریف کام کیا اور اس طرح ایک بڑے حادثہ کوٹالا جاسکا"۔ گھول واڈا اسٹیشن کے قریب ٹرین کے رکنے کے تھوڑی دیر بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ (یہ علاقہ "مہاراشٹرا۔ گجرات سرحد پر ممبئی سے لگ بھگ 145 کیلو میٹر شمال میں واقع ہے)۔ اسی دوران وزیر ریلوے ملکارجن کھرگے نے اس المناک حادثہ پر رنج و غم کااظہار کیا اور ہر مہلوک کے خاندان کو 5لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے بورڈ نے 19019 باندرہ ٹرمنس۔ دہرہ دون ایکسپریس ٹرین میں لگی آگ سے متعلق مختلف پہلوؤں اور اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے کے اعلیٰ عہدیدار بشمول ڈیویژنل ریلوے منیجر فوری مقام حادثہ پہنچ گئے اور ریلیف کارروائیوں کی نگرانی کی۔ ٹرین سے 6 ڈبوں کو علیحدہ کردیا گیا اور 5نئے کوچس لگانے کے بعد اس نے علی الصبح 5:30 بجے دہرہ دون کی جانب اپنا سفر جاری رکھا۔ مذکورہ ریلوے لائن پر شمال کی جانب چلنے والی دیگر ٹرین سرویس متاثر رہیں۔ ان سرویس کو آج صبح 6:40 بجے بحال کیا گیا۔ دہانو تک مہلوکین کے رشتہ داروں کے مفت سفر کیلئے حکام نے انتظامات کئے ہیں۔ ٹرین مسافرین کو 500 غذائی اور مشروبات پیاکٹس فراہم کئے گئے۔ مذکورہ ریلوے روٹ کے مختلف اسٹیشنوں اور دہانو سیول ہسپتال کے مردہ خانہ میں ریلویز نے خصوصی ہیلپ لائنس قائم کئے ہیں۔ مہلوکین کی نعشوں کو مذکورہ مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔

9 killed in fire on Bandra-Dehradun Express

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں