8/جنوری سرینگر پی۔ٹی۔آئی
کشمیر میں عوام کو آج اس وقت معمولی راحت ملی جب مختلف علاقوں کے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید برفباری کی پیش قیاسی کی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آج رات سے یا کل سے جموں ڈویژن کے کئی مقامات پر برفباری ہوسکتی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کشمیر اور جموں ڈویژن کے کئی علاقوں میں متوسط یا شدید برفباری ہوسکتی ہے خاص طور سے زوجیلا، دراس اور کارگل کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہوگی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موسم کی وجہہ سے سڑک اور فضائی حمل و نقل متاثر ہوسکتی ہے کیونکہ رات کا درجہ حرارت منفی 5تا6 ڈگری سلسیس ہوجائے گا جو معمول سے 3ڈگری کم ہے۔ آج سری نگر میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 1.7 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کل رات درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا تھا۔ جنوبی کشمیر کے پہلگام میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 14.7 ڈگری سلسیس ریکارڈ ہوا تھا تاہم اس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔Weatherman predicts heavy snowfall in Kashmir
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں