چین - شمالی کوریا سرحد تک انتہائی تیز رفتار ریلوے لائن زیر تعمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

چین - شمالی کوریا سرحد تک انتہائی تیز رفتار ریلوے لائن زیر تعمیر

بیجنگ
(رائٹر)
چین آئندہ برس انتہائی تیز رفتار ریلوے لائن شروع کرے گا جو شمالی کو ریا کی سرحد تک جائے گی۔ ریاستی میڈیا کی جانب سے آج یہ بات بتائی گئی ۔ چین نے شمالی کوریا کے ساتھ اقتصادی ومعاشی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی اپنی کو ششوں کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ریلوے لائن 2010ء سے زیر تعمیر ہے جو شین یانگ سے ساحلی شہر دابون تک 20کلو میٹر پر محیط رہے گی ۔ ریلوے لائن کی تعمیر کے بعد 2مقامات کا سفر 3گھنٹے کے بجائے نصف تا ایک گھنٹہ ہوجائے گا ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ژنہوا نے یہ بات بتائی۔ چین اور شمالی کوریا کے مابین زائد از 80فیصد تجارت شہر دانبون کے ذریعہ ہوتی ہے ۔یہ شہر شمالی کوریا کے خصوصی اقتصادی زونس کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی ہے ، اسے امید ہے کہ ان زونس کے ذریعہ کم اُجرت پر ملازمین کی خدمات حاصل ہوں گی اور شمالی کوریا کو معاشی اصلاحات کا فائدہ ملے گا ۔
China to open high speed rail link to North Korean border in 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں