صدر تلگو دیشم ضلع رنگا ریڈی و رکن اسمبلی تانڈور مہیندر ریڈی کی پریس کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

صدر تلگو دیشم ضلع رنگا ریڈی و رکن اسمبلی تانڈور مہیندر ریڈی کی پریس کانفرنس

p-mahendra-reddy-tdp
چندرا بابو نائیڈو کے مکتوب کے باعث ہی تلنگانہ کی تشکیل ممکن ہوئی، تلنگانہ اور سیما۔آندھرا ء میں تلگو دیشم پارٹی کے دو صدور ہونگے
چندرا بابو نائیڈو قومی سطح پر پارٹی کے صدر برقراررہیں گے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بِل پیش کیا جائے
صدر تلگو دیشم ضلع رنگا ریڈی و رکن اسمبلی تانڈور پی۔ مہیندر ریڈی کی پریس کانفرنس
( ایس این بی )
صدر تلگو دیشم ضلع رنگا ریڈی و رکن اسمبلی تانڈور پی۔ مہیندر ریڈی نے دعویٰ کیا ہیکہ تلنگانہ اور سیما ۔آندھرا دونوں جگہوں پر تلگو دیشم پارٹی ہوگی اور ان کے الگ الگ صدور ہونگے مرکزی کابینہ کی جانب سے دس اضلاع پر مشتمل تلنگانہ کو منظوری دئے جانے کی مسرت میں پارٹی دفتر کے روبرو رکن اسمبلی کی قیادت میں پارٹی قائدین اور کارکنوں نے زبردست آتشبازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں بعد ازاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تلگو دیشم ضلع رنگا ریڈی و رکن اسمبلی تانڈور پی۔ مہیندر ریڈی نے
دعویٰ کیا کہ تلگو دیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے تلنگانہ کی تائید میں مکتوب حوالے کرنے کے باعث ہی تلنگانہ کی تشکیل کی راہیں ہموار ہوئی ہیں اور60؍سالہ علحدہ ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے چناریڈی سے لیکر دیویندر گوڑ تک کئی لوگوں نے تلنگانہ کے لئے جدوجہد کی ہے رکن اسمبلی تانڈور پی۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ صرف ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر یا ان کے افراد خاندان کی وجہ سے ہی تلنگانہ نہیں آیا ہے بلکہ تمام پارٹیوں کی جدوجہد کے بعد ہی یہ ممکن ہوپایا ہے اور کئی طلباء کی قیمتی جانوں کی قربانی کے باعث بھی یہ ممکن ہوا ہے انہوں نے تلنگانہ کے اعلان پر کانگریس سربراہ شریمتی سونیا گاندھی سے بھی تشکر کا اظہار کیا
صدر تلگو دیشم ضلع رنگا ریڈی و رکن اسمبلی تانڈور پی۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد تلنگانہ اور سیما۔آندھرا میں تلگو دیشم موجود رہے گی اور دونوں ریاستوں میں پارٹی کے الگ الگ صدور ہونگے انہوں نے انکشاف کیا کہ تلگو دیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر برقرار رہیں گے انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کمزور نہیں ہوئی ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ سیما ۔آندھر کی راجدھانی کے قیام کے لئے چندرا بابو نائیڈو بات کرچکے ہیں رکن اسمبلی تانڈور پی۔ مہیندر ریڈی نے مرکز کی یو پی اے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں تلنگانہ بِل پیش کیا جائے اور ماہ جنوری میں دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا تقرر کردیا جائے اور اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد تلنگانہ سے کئی پارٹیوں کا وجود ختم ہوجائے گا ساتھ ہی انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد ضلع رنگاریڈی میں تلگو دیشم کا مستقبل تابناک رہے گا ان کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کی اطلاعات کو صرف افواہیں قرار دیتے ہوئے رکن اسمبلی تانڈور پی۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ پہلے ضلعی سطح پر کانگریس میں ایم ۔مانک راؤ اور رام ریڈی جیسے قائدین تھے جو اب سرگرم سیاست سے دور ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وقارآباد کو ضلع ہیڈ کوارٹر بنایا جائے اس پریس کانفرنس میں سابق نائب صدر بلدیہ عبدالرؤف، کرنم پرشوتم راؤ،صدر ٹاؤن تلگو دیشم روی گوڑ، صدر ٹاؤن تلگودیشم اقلیتی سیل سید زُبیر پاشاہ ،سابق ارکان بلدیہ راجو گوڑ،مسز شوبھارانی، پریملا اور بسواراج کے علاوہ دیگر تلگو دیشم قائدین بھی موجود تھے ۔

TDP Mla tandur mahindra reddy press conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں