پاکستانی پنجاب میں پٹواری نظام برخاست - اراضیات کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

پاکستانی پنجاب میں پٹواری نظام برخاست - اراضیات کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار

لاہور
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے صوبہ پنجاب نے برطانوی دورکے پٹواری نظام کوبرخواست کرکے اراضی تفصیلات کوڈیجیٹل لینڈریکارڈ میں تبدیل کرنے کاکام قریب قریب پوراکرلیاگیاہے۔اراضی ریکارڈکوڈیجیٹل بنانے کامقصدیہ ہے کہ کرپشن کاخاتمہ کیاجائے۔چیف منسٹرپنجاب شہبارشریف نے آج لاہورکنٹونمنٹ میں اراضی ریکارڈسنٹرکاافتتاح کیا۔برصغیر میں پاکستان اورہندوستان میں برسوں سے\'\'پٹواری\'\'نظام رائج تھا۔اس پٹواری نظام میں بدعنوانیاں بڑھ گئیں۔چیف منسٹر شہبارشریف کے ایک مدرگارنے کہا کہ اراضی ریکارڈکانیاانتظام کیاگیاہے۔محکمہ مال میں\'\'پٹواری نظام\'\'ایک بنیادکی حیثیت رکھتاہے۔اس پٹواری نظام کے ذریعہ آمدنی اورمحاصل نافذکئے جاتے ہیں۔اب اراضی ریکارڈمیں انقلابی تبدیلی لائی گئی ہے۔23اضلاع میں ڈیٹاانٹری کاکام100فیصدمکمل کرلیاگیاہے۔آئندہ سال کے وسط تک پورا اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکردیاجائے گا۔اس مقصد کے لیے آئی ٹی شعبہ میں عوامی شعبہ میں3000اورخانگی شعبہ میں10,000جائیدادیں تخلیق کی گئیں ہیں۔اب تحصیل دارں کی جگہ آئی ٹی ماہرین اسسٹنٹ ڈائرکٹرلینڈریکارڈکاعہدہ حاصل کرلیں گے۔شہباز شریف نے1998میں ہی یہ منصوبہ بنایاتھا،لیکن بعدمیں بننے والی حکومتوں نے اس منصوبے کو پس وپشت ڈال دیا۔چیف منسٹرشہبازشریف نے اراضی لینڈریکارڈسنٹرکاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کاخاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اورڈیجیٹل اراضی ریکارڈ کے انتظام کے بعد بدعنوانیوں کاخاتمہ ہوجائے گا۔
Pakisthan's Punjab government to digitise land records

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں