سیکولر طاقتوں کے محاذ کیلئے بات چیت شروع کرنے کاعزم - لالو پرساد یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

سیکولر طاقتوں کے محاذ کیلئے بات چیت شروع کرنے کاعزم - لالو پرساد یادو

آر جے ڈی کے سر براہ لالو پرساد نے کہا کہ کانگریس سربراہ سونیا گاندھی نے ان کی جیل سے رہائی کے بعد انہیں مبارکباد دی اور عہد کیا کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کو نکال باہر کرنے کے لئے سیکولر جاعتوں کے محاذ کی تشکیل کے لئے سخت جدوجہد کریں گی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لالو پرساد نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے رانچی جیل سے رہائی کے بعد مجھے ٹیلیفون کیا ۔ انہوں نے مجھے مبارکباد دی اور ان کی رہائی پر مسرت کا اظہار کیا ۔آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ وہ اب ضمانت پر رہا ہیں اور آئندہ عام انتخابات کے لئے سیکو لرجماعتوں کے ساتھ محاذ کے لئے بات چیت کا آغاز کریں گے ۔اس بات کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آر جے ڈی ،ایل جے پی اور کانگریس میں ممکنہ طور پر سمجھوتہ ہوگا ۔لالو پرساد یادو نے سی پی آئی ایم ایل ،جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ کی جانب سے ان کے خلاف ہوئی ناانصافی کے تعلق سے بیان دینے پر اظہار تشکر کیا ۔ آر جے ڈی کے سی پی ایم ایل جووسطی بہار میں خاص طور پر عوام کی قابل لحاظ حمایت رکھتی ہے ،کے ساتھ نزدیکیوں کا اشارہ دیتے ہوئے لالو یادو نے کہا کہ اگر چیکہ انہیں پارلیمنٹ (جن سنسد) کا سہارا لیں گے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھا جائے ۔ سابق چیف منسٹر بہار نے واضح کردیا کہ یہ کانگریس پارٹی کا اختیار تمیزی ہے کہ وہ راہول گاندھی یا کسی اور قائد کو وزیر اعظم کے عہدے کاامیدوار منتخب کرے ۔ تاہم ہمارے کانگریس کے تعلقات ایسے ہی مستحکم ہیں جیسے قبل ازیں تھے ۔چیف منسٹر نیتش کمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ وہ کس طرح سیکولر ہیں جبکہ 17سال تک وہ فرقہ پرست بی جے پی اور آرایس ایس کے ساتھ تھے ۔ پرساد نے کہا کہ 1990کے دوران انہوں نے بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کو ریاست میں رام مندر مسئلہ پر رتھ یاترا کے دوران گرفتار کیا تھا جبکہ نتن نے 2011میں اڈوانی کی ایک اورمہم کو جھنڈی دکھائی تھی ۔ لالو پرساد کا، جب وہ آدھی رات کے بعد رانچی سے یہاں پارٹی کاکنوں کی بڑی تعداد نے گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا ۔ رابڑی دیوی نے انہیں سرخ گلاب پیش کئے اور ان کی پسندیدہ ڈش مکئی کی روٹی اور ساگ سے تواضع کی ۔

Will work for strong secular formation: Lalu Prasad Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں