عوامی شعبہ کے بنک ملازمین کی ایک روزہ ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

عوامی شعبہ کے بنک ملازمین کی ایک روزہ ہڑتال

ملک بھر میں عوامی شعبہ کے بنکوں کی شاخوں چیکوں کی منظوری، رقومات کے ڈپازٹ اور نکالنے جیسی سرگرمیاں متاثر رہیں کیونکہ ملازمین نے تنخواہوں پر نظر ثانی اور دیگر مطالبات کی تکمیل کیلئے آج ایک روزہ ہڑتال کی۔ خانگی شعبوں کے بینکوں، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینکوں میں کام کاج معمول کے مطابق تھا کیونکہ ان کے ملازمین ہڑتال پرنہیں ہیں۔ بینک ملازمین کی 9 اور آفیسروں کی ایک یونین سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان نے آج ہڑتال کی۔ یونائیڈ فورم آف بینک کے کنوینر سی ایچ وینکٹا چلم نے یہ بات بتائی۔ ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بنک آف انڈیا سمیت تمام بینکوں نے اپنے صارفین کو امکانی زحمت کے بارے میں پہلے ہی اطلاع دے دی تھی۔ نیشنل آرگنائزیشن آف بینک ورکرس کے جنرل سکریٹری اشونی رانا نے کہا کہ انڈین بینکس اسوسی ایشن (آئی بی اے) نے اجرتوں پر نظر ثانی کے سلسلہ میں 14 دسمبر کو یو ایف بی یو کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ طویل غور و خوص کے بعد آئی بی اے نے کہا تھا کہ وہ اجرتوں میں 5فیصد کے اضافہ کی پیشکش کرسکتے ہیں۔ چوں کہ یہ پیشکش کافی کم اور یونیوں کیلئے قابل قبول نہیں تھی، اسی لئے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ رانا نے یہ بات بتائی۔ بینک ملازمین کی اجرتوں پر نومبر 2012ء سے نظر ثانی نہیں کی گئی۔ یو ایف بی یو 9 بینک ملازمین اور عہدیداروں کی یونیوں کی چھاتہ بردار تنظیم ہے۔ ملک میں عوامی شعبہ کے 27بینک ہیں جن کے ملازمین کی تعداد تقریباً 8لاکھ ہے۔ ملک بھر میں ان بینکوں کی تقریباً 50ہزار شاخیں ہیں۔

Staff from public sector banks go on strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں