رامپور کے قدیم چاقو بازار کی تزئین نو کا تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

رامپور کے قدیم چاقو بازار کی تزئین نو کا تنازعہ

رامپورکاقدیم چاقو بازارجڑگیاہے،کیونکہ چاقو،ریڈی میڈاورکپڑے کے میلے والوں سے اپنے پھڑہٹانے کاحکم نگرپالیکانے دے دیاتھا۔پرانی تحصیل کے گیٹ کے سامنے1946سے پختہ تہہ بازاری تھی،جس میں چاقو کے دکانداروں کے علاوہ کپڑے اورریڈی میڈکے26دکاندارپٹری لگاتے تھے۔میونسپل بورڈ کے تمام26دکاندارباقاعدہ کرایہ دارتھے۔اب ان دکانداروں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنی دکانیں خالی کردیں،چونکہ دکاندارپھڑوں میں ہی لوہے کے بکسوں میں سامان بندکرکے جاتے تھے،میونسپل بورڈ کافرمان ملتے ہی دکانداروں نے اپنامال اورسامان آج سمیٹنا شروع کردیااورلوہے کے بکس25روپے کلوکے حساب سے کباڑیوں کوفروخت کردیے۔میونسپل بورڈکے افسران کاکہناہے کہ وزیربرائے شہری ترقیات اعظم خاں یہاں پختہ مارکیٹ بناکران دکانداروں کوپختہ دکانوں میں منتقل کرناچاہتے ہیں۔72ڈبل اسٹوری دکانیں بنانے کے لیے حکومت نے میونسپل بورڈمیں منظوری کی گئی تجویزپررقم جاری کردی ہے۔ان کادعوی ہے کہ چاقو مارکیٹ کے نام سے منسوب یہ دومنزلہ مارکیٹ کافی خوبصورت ہوگی،کیونکہ سڑک کے دونوں جانب پلے لگائے جاتے ہیں،لیکن جومارکیٹ بنائی جائے گی وہ سڑک پرہوگی اور دکانوں کے دونوں طرف دروازے ہوں گے۔ہرطرف18دکانیں ہوں گی۔پلان کے مطابق دکانون کے دونوں طرف سے سڑک نکالی جائے گی،جس کے لیے پلے والوں کے پیچھے کے دکانداروں کی دکانوں کو کومیونسپل بورڈ کی ملکیت ہیں،چھ۔چھ فٹ پیچھے ہٹایاجائے گا،تاکہ سڑک کاراستہ چوڑا ہوجائے۔اس کے علاوہ پرانی تحصیل کے گیٹ کے دونوں طرف کی دوکانوں کوبھی ہٹایاجائے گا،جن دکانداروں کواجاڑاجائے گا،انہیں اعظم خاں پہلے ہی مفت پختہ دکانیں دینے کااعلان کرچکے ہیں۔اجاڑے گئے26دکانداروں کاکہناہے کہ وہ ان پھڑوں پرمال فروخت کرکے اپنے بچوں کاپیٹ پالتے تھے،لیکن اب کیا کریں گے،کیونکہ مارکیٹ کی تعمیرمیں چھ ماہ تک لگ سکتے ہیں۔ان ایام میں ہم کہاجائیں گے،کہاں سے روٹی روزی کاانتظام کریں گے۔بعض دکانداروں کی آنکھوں میں آنسوتھے اورگلے رندھے ہوئے تھے۔

Controversy regarding renovation of Rampur ancient knife market

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں