ملائم سنگھ یادو کی پارٹی کارکنان کو غنڈہ گردی سے باز آنے کی سخت ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

ملائم سنگھ یادو کی پارٹی کارکنان کو غنڈہ گردی سے باز آنے کی سخت ہدایت

سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادونے آج پارٹی کارکنوں سے بڑے جذباتی اندازمیں یہ درخواست کی کہ وہ انہیں ملک کاآئندہ وزیراعظم بنانے کے لئے کام کریں۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ وہ اپنی سائیکلوں پرنکلیں جوانہوں نے مارچ2012کے اسمبلی انتخابات میں نکالی تھی اورریاست کے گوشہ گوشہ میں پہنچیں اور2014کے پارلیمانی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کوکامیاب بنائیں۔واضح رہے کہ سائیکل سماج وادی پارٹی کاانتخابی نشان ہے۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے جاٹ رہنمااورسابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کے111ویں سالگرہ پرجذباتی اندازمیں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بھی توکچھ بناؤ۔آپ لوگوں نے میرے جوان بیٹے کوتووزیراعلی بنادیا،میرے لئے بھی توکچھ کرو،مجھے کیابناؤ گے۔یادو نے کارکنوں سے پرزوراندازمیں کہاکہ2014میں مجھے وزیراعظم بنانے کے لئے اپنی جان لگادو۔میرے دل میں آگ جل رہی ہے۔ہم کیاسادھوسنیاسی ہیں،ہم سیاست داں ہیں۔2014میں ملک کے اعلی ترین عہدے پرپہنچے کے لئے میرے دل میں آگ جل رہی ہے۔انہوں نے اپنے کارکنوں سے کہاکہ اب معمولی باتوں پرلڑنے کے لئے وقت نہیں ہے۔سارے اختلافات بھلاکرسماج وادی پارٹی کوکامیاب بنانے کی مہم میں جٹ جاناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ اپنی سائکلیں نکالےئے جوآپ کے گھروں کے کسی کونے میں زنگ کھارہی ہیں۔اس میں تیل اورگریس ڈالےئے اوراسی پرجوش اندازمیں آئندہ پارلیمانی انتخابات کی مہم شروع کیجئے جس طرح مارچ2012کے اسمبلی انتخابات میں چلائی گئی تھی اورجس کی وجہ سے اکھلیش یادوریاست کے سب سے کم عمر وزیراعلی بنے تھے۔انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ آپ کویہ تجربہ ایک بارپھر دوہراناچاہئے۔میٹریادونے تسلیم کیاکہ سال2014کے پارلیمانی انتخابات میں اگرسماج وادی پارٹی کی کارکردگی مایوس کن رہی تواس کے سیاسی نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں اورکہاکہ اگرچہ سماج وادی پارٹی کواسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے لیکن اگرعام انتخابات میں پارٹی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے میں ناکام رہتی ہے تواورزیادہ نشستیں نہیں جیت پاتی تومئی2014کے بعدریاستی حکومت کوچلانا آسان نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی کے بموجب سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادونے آج پارٹی کارکنان کوغنڈہ گردی سے بازآنے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے ایساکرنے والوں کوپارٹی سے نکالنے کی وارننگ دی اوراسی سلسلے میں بی جے پی کی تعریف بھی کرڈالی۔ملائم سنگھ یادونے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کی111ویں جینتی پرسماجوادی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹرمیں منعقد تقریب میں ریاست کے وزیرپارس ناتھ یادوکے بیٹے کے ذریعہ حال میں جونپورمیں مبینہ طورپرغنڈہ گردی کیے جانے پرتلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ،سماجوادی پارٹی کے کارکنان کئی جگہ پرغنڈہ گردی کرتے ہیں۔اگروزیرکے کنبہ کالڑکاغنڈہ گردی کرے گاتوہماری شبیہ خراب ہوگی۔اگرکہیں خبرملی کہ فلاں جگہ غنڈہ گردی ہوئی ہے تومیں پارٹی سے نکال دوں گا،۔ملائم نے بی جے پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان غنڈہ گردی نہیں کرتے ہیں۔اسی وجہ سے کئی ریاستوں میں گزشتہ دنوں ان کی سرکاربنی۔سرکارمیں ہونے پرآپ کابرتاؤ،آپ کی زبان اوربولی ایسی ہونی چاہیے جو لوگوں کومتاثر کرے،۔واضح رہے کہ جونپورلوک سبھاسیٹ کے امیدوارپارس ناتھ یادوکے بیٹے لکی یادو نے پہلے اعلان شدہ امیدوارکے پی یادوکے حامیوں کے ساتھ پرسوں مبینہ طورپردھکامکی کی تھی۔سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ ،غنڈہ گردی کرنے والے لوگ پارٹی کانقصان کررہے ہیں،اس طرح سے پارٹی نہیں چل پائے گی۔ایسی غنڈہ گردی نہیں چل پائے گی۔کسی کاباپ اگروزیرہے تواس کامطلب یہ نہیں ہے کہ وہ غنڈہ گردی کرے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں